پہلگام حملے کی تحقیقات کی پٹیشن بھارتی سپریم کورٹ سے مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے ایک شرمناک اور جانبدارانہ فیصلے میں پہلگام حملے کی عدالتی تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی ادارے نہ صرف سچ چھپانا چاہتے ہیں بلکہ اپنی ہی عوام کو گمراہ کر کے اصل مجرموں کو تحفظ دے رہے ہیں۔
پہلگام کے علاقے بائیسران ویلی میں ہونے والے اس حملے میں 26 افراد جان سے گئے۔ بھارتی حکومت نے اس حملے کا الزام حسبِ روایت پاکستان پر ڈال کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی، لیکن جب درخواست گزار نے اس حملے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تو سپریم کورٹ نے اسے جھاڑ دیا اور کہا کہ ایسی درخواستیں فورسز کا حوصلہ پست کرتی ہیں۔
جسٹس سوریا کانت نے کہا، یہ نازک وقت ہے جب ہر بھارتی کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔ ایسی درخواستیں فورسز کو بددل کرتی ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسی باتوں کے پیچھے بھارتی اداروں کی وہ ناکام پالیسیاں چھپی ہوئی ہیں جو ہر حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر اصل حقائق سے نظریں چراتی ہیں۔سپریم کورٹ نے نہ صرف عدالتی کمیشن کی تجویز رد کی بلکہ سابق جج سے تحقیقات کی درخواست پر بھی سخت رویہ اپنایا اور کہا کہ جج صرف فیصلے سناتے ہیں، تحقیقات نہیں کرتے۔ یہ مقف اس بات کی علامت ہے کہ بھارت اپنے شہریوں سے سچ چھپانا چاہتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب درخواست گزار نے کشمیری طلبا پر ملک بھر میں ہونے والے حملوں کی شکایت کی اور ان کے تحفظ کے لیے رہنمائی طلب کی تو عدالت نے اسے بھی سرزنش کا نشانہ بنایا، بجائے اس کے کہ وہ کشمیری نوجوانوں کی حفاظت کے لیے کوئی اقدام کرتی۔یہ سب کچھ اس ملک میں ہو رہا ہے جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے، لیکن جب بات کشمیر یا اقلیتوں کے حقوق کی ہو تو اس کے ادارے خود ہی انصاف کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔پہلگام حملہ بھارت کے لیے ایک موقع تھا کہ وہ شفاف تحقیقات کے ذریعے اصل کرداروں کو بے نقاب کرتا، لیکن سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ بھارت کا نظامِ انصاف صرف طاقتور طبقے کی حفاظت کے لیے کام کرتا ہے، جبکہ سچ، شفافیت اور عوامی مفاد کو روند کر دبایا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر بات چیت وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر بات چیت پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرے کے بسیرے ،این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی مزدروں کا عالمی دن ، پاکستان میں سعودی سفارتخانے کا مملکت میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کو خراج تحسین ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو، صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدیں گے بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستانی سفیر عالمی محاذ پر سرگرم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تحقیقات کی سپریم کورٹ حملے کی

پڑھیں:

سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن دینے سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت کا امتیازی سرکلر کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس عائشہ ملک کے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پینشن خیرات یا بخشش نہیں بلکہ ایک آئینی و قانونی حق ہے جو سرکاری ملازم کے اہل خانہ کو منتقل ہوتا ہے اور اس میں تاخیر جرم کے زمرے میں آتی ہے۔

سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کیلئے اہل قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ بیٹی کی پینشن شادی کی حیثیت کے بجائے مالی ضرورت اور حق کی بنیاد پر دی جانی چاہیے، طلاق کا وقت والد کی وفات سے پہلے یا بعد میں غیر متعلقہ ہے۔

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے 2022 کے امتیازی سرکلر کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی پینشن کو شادی سے مشروط کرنا آئین کے آرٹیکل 9، 14، 25 اور 27 کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا صنفی مساوات میں عالمی درجہ بندی میں آخری نمبر پر ہونا افسوس ناک ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار فاطمہ کی پینشن بحال کی تھی تاہم سندھ حکومت نے اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسے مسترد کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’آپریشن مہادیو‘؛ بی جے پی کی پہلگام حملے کے اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی نئی چال
  • پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی راہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
  • سپریم کورٹ کا طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ: طلاق یافتہ بیٹی کی پنشن پر اہم فیصلہ آگیا
  • توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات پر کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ معطلی کا تحریری حکم نامہ جاری
  • پہلگام حملے کے بعد کشمیریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آغا سید روح اللہ مہدی
  • سپریم کورٹ، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ
  • دہشتگردوں سے پاکستانی چاکلیٹ ملی، پہلگام حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ کی عجیب منطق
  • سپریم کورٹ: 9 مئی کیسز میں ضمانت اپیلوں پر سماعت کے لیے بینچ تبدیل
  • سپریم کورٹ: 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی