امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی سب سے امیرترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کا وفادار ساتھی اور پیارا سا کتا ہیپی مرگیا۔
ہیپی صرف ایک پالتو جانور نہیں تھا بلکہ امبانی خاندان کے لیے ایک اہم اور وفادار ساتھی کی حیثیت رکھتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اننت کو ہیپی سے بے پناہ انسیت تھی اور وہ زیادہ تر وقت اسی کے ساتھ گزارتے تھے۔ہیپی کے انتقال کی خبر سب سے پہلے انسٹاگرام ہینڈل وائرل بھیانی کے ذریعے سامنے آئی، جس کے مطابق یہ دکھ بھرا واقعہ 30 اپریل 2025 کو پیش آیا۔خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر امبانی خاندان اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔
امبانی خاندان نے ہیپی کے انتقال پر ایک جذباتی نوٹ جاری کیا، جس میں لکھا گیا کہ ہم افسوس کے ساتھ ہم اپنے خاندان کے ایک عزیز رکن، ہمارے پالتو کتے ہیپی کے انتقال کی خبر شیئر کر رہے ہیں۔ وہ صرف ایک پالتو جانور نہیں تھا بلکہ ایک وفادار ساتھی، سکون کا ذریعہ اور غیر مشروط محبت کا پیکر تھا۔ اس کی معصوم شرارتیں اور خاموش قربتیں ہماری زندگی کا حصہ تھیں۔ اس کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ آزاد ہو جاو، پیارے ہیپی۔ تمہیں ہمیشہ محبت دی گئی اور تم کبھی نہیں بھلاو گے۔
بالی وڈ اداکار ویر پہاڑیا نے انسٹاگرام پر امبانی خاندان کی جانب سے ہیپی کے لیے بنائے گئے یادگاری گوشے کی تصاویر شیئر کیں۔ ان میں ایک تصویر میں ہیپی کی خوبصورت یادگار، پھولوں سے سجی تصویر اور ایک خراجِ تحسین پوسٹر شامل تھا جس میں خاندان کی جانب سے ہیپی سے محبت اور اس کی جدائی کا درد جھلک رہا تھا۔ویر پہاڑیا نے اپنے ساتھ بستر پر ہیپی کے ساتھ ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا: پیارے ہیپی، تم ہمیشہ ہمارا حصہ اور ہمارے دلوں میں زندہ رہو گے۔
اننت امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد نے ہمیشہ ہیپی کو شاہی انداز میں رکھا۔ ہیپی کے سفر کے لیے مرسڈیز بینز G400d جیسی لگژری ایس یو وی مختص تھی، جس کی قیمت تقریبا 3 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔ خاندان کے پاس اگرچہ سیکڑوں لگژری گاڑیاں موجود ہیں، لیکن یہ گاڑی خاص طور پر ہیپی کے لیے رکھی گئی تھی۔یاد رہے کہ اننت امبانی نے حال ہی میں گجرات کے جام نگر میں جانوروں کے تحفظ اور بحالی کے مرکز کا بھی افتتاح کیا تھا، جو ان کے جانوروں سے محبت کا ثبوت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام حملے کی تحقیقات کی پٹیشن بھارتی سپریم کورٹ سے مسترد پہلگام حملے کی تحقیقات کی پٹیشن بھارتی سپریم کورٹ سے مسترد وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر بات چیت پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دیدی شہر اقتدار میں تیز آندھی اور بارش سے دن میں اندھیرے کے بسیرے ،این ڈی ایم اے نے بھی ایڈوائزری جاری کر دی مزدروں کا عالمی دن ، پاکستان میں سعودی سفارتخانے کا مملکت میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کو خراج تحسین ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو، صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدیں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاک امریکا تجارتی ڈیل مکمل: یہ تاریخی معاہدہ ہمارے تعاون کو بڑھا دے گا، شہباز شریف

شہباز شریف — فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تجارتی ڈیل مکمل ہونے پر امریکا کا شکریہ ادا کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے پاک امریکا تجارتی ڈیل میں امریکی صدر کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں ممالک کے فریقین نے کامیابی کے ساتھ تجارتی معاہدہ انجام دیا، جس پر میں صدر ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وزیر اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے میں ان کا (ٹرمپ کا) قائدانہ کردار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ تاریخی معاہدہ ہمارے تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، جس سے آئندہ دنوں میں ہماری پائیدار شراکت داری کی حدود کو وسیع کرے گا۔

پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی، صدر ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ شب اعلان کیا تھا کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ پاکستان اور امریکا تیل کے ذخائر کے معاملے پر مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن مہادیو سے متعلق کسی بھی بھارتی دعوے کی ہمارے سامنے کوئی اہمیت نہیں: پاکستان
  • پیپلزپارٹی کا اتحاد مجبوری‘وزارتیں لینے کاکوئی ارادہ نہیں:گورنر پنجاب
  • التجا کرتے ہیں فیصلہ ساز ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم ملک کے خیر خواہ ہیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی
  • بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، بلاول بھٹو زرداری
  • چین اور نیپال نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، چینی صدر
  • شاہین، حارث رؤف اور حسن علی ہمارے مین بولنگ آپشنز ہیں، سلمان علی آغا
  • تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں: سلمان اکرم راجا
  • روزانہ کتنے ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات کیسے ہمارے جسم میں داخل ہو رہے ہیں؟
  • پاک امریکا تجارتی ڈیل مکمل: یہ تاریخی معاہدہ ہمارے تعاون کو بڑھا دے گا، شہباز شریف
  • جون ایلیا کے خاندان کی ووکس ویگن گاڑی راولپنڈی میں شاندار انداز میں بحال