قائمہ کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی پر بریفنگ کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
قائمہ کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی پر بریفنگ کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائیکابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا، چیئرمین پی سی بی سے پاکستان سپرلیگ کی کارکردگی اور اسٹیڈیمزکی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔زرائع کے مطابق چیئرمین پی سی محسن نقوی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پربریفنگ دیں گے۔
قائمہ کمیٹی نے سینیٹر ہدایت اللہ کی بطور بورڈممبر ایرا تعیناتی میں تاخیر کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔قائمہ کمیٹی برائے سیکریٹریٹ کے اجلاس میں پی ٹی اے کے بورڈ ممبران کی تنخواہوں سے متعلق حکومتی قانون سازی بھی زیر غور آئیگی۔قائمہ کمیٹی نے چئیرمین پی ٹی اے سے ملک بھر میں فائیو جی سروسز مہیا کرنے پر بھی بریفنگ طلب کر لی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان خطے میں امن کا خواہاں لیکن بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے، آرمی چیف پاکستان خطے میں امن کا خواہاں لیکن بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے، آرمی چیف انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم جج تو دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل بھارت کے ساتھ تصادم جوہری جنگ کا باعث بن سکتا ہے، بلاول بھٹو نے دنیا کو خبردار کردیا بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ امبانیوں کا سب سے پیارا کتا مر گیا، ملک میں سوگ کا سماں پہلگام حملے کی تحقیقات کی پٹیشن بھارتی سپریم کورٹ سے مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی سی بی محسن نقوی چیئرمین پی سی بی قائمہ کمیٹی نے کی کارکردگی پر
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔