افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے صحافی برادری بھی میدان میں آگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی 42 : افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے عارف والا میں صحافی برادری بھی میدان میں آگئی ۔
صحافیوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ریلی پریس کلب سے جناح چوک تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سید فخرامام شاہ نے کی، شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائےگئے ۔
ریلی میں موجود صحافی برادری نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور فلیکسز اٹھا رکھی تھی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے, بھارت فالس فلیگ آپریشن جھوٹ ثابت ہوا, ہماری افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، حکومت پاکستان آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، صحافی عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، جب کہ ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقامی کارروائیاں دراصل آزادیِ اظہار پر حملہ ہیں۔
وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور ان اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آزادیِ صحافت کے فروغ، صحافیوں کے تحفظ، اور ان کے خلاف جرائم کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
شہباز شریف نے عالمی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آزاد صحافت ہی ایک شفاف، مضبوط اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔