پاک بھارت کشیدگی، امریکا میدان میں کود پڑا، کس کا پلڑا بھاری ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
بحران کا ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے کی توقع کیساتھ امریکا کا بھارت اور پاکستان پر کشیدگی نہ بڑھانے پر زور
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی بروس نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ نے بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطہ کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ پہلگام دہشتگردی کے واقعہ کے بعد کشیدگی نہ بڑھے۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری پاکستان اور بھارت میں اپنے ہم منصبوں کو آج یا کل بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا دونوں ممالک کے ساتھ متعدد سطحوں پر مصروف عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھی اس معاملے پر بھارت اور پاکستان دونوں تک پہنچنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک بحران کا ذمہ دارانہ حل تلاش کریں گے۔
بریفنگ کے دوران انہوں نے ایک بھارتی رپورٹر کے اس سوال کا جواب نہیں دیا جس میں ان سے خواجہ آصف کے تبصرے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں