کراچی سے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانیوالی ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے لیاری میں چھاپہ کر غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی میں موقع سے ملزم مقبول زہری کو گرفتار کیا گیا، ملزم بیرون ملک سے درآمد شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات، اسٹیرائیڈز کی ترسیل اور خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں 4 کروڑ روپے کی غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ ملزم مذکورہ ادویات کراچی اور دیگر شہروں میں سپلائی کرتا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈریپ حکام بھی ہمراہ موجود تھے، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ممنوعہ ادویات
پڑھیں:
انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل
ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔
داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول بغداد کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرپول ایف آئی اے پاکستان عراق