سندھو پر بھارت نے ڈاکا ڈالا ہے ؛ سندھو میں پانی نہیں بہا تو پھر ان کا خون بہے گا ؛ بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی 42: میر پور خاص میں جلسہ عام سے بلاول بھٹونے خطاب کیا اور نعرہ لگاتے ہوئے کہا سندھ کے عوام نے سازشی قوتوں کو شکست دے کر ثابت کیا ووٹ نہ پیر کا نہ میر ، ووٹ بینظر کا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا میں اپنےمیرپورخاص واپس ایا ہو ں ،سندھ کے عوام نے سازشی قوتوں کو شکت دیکر ثابت کردیا،ووٹ نہ پیر کا نہ میر ،ووٹ بینظیر کا۔ ہم نے عوام کی نمائندگی کرنی ہے اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،عوام نے آج پھر ثابت کردیا کہ میرکانہ پیر کا ووٹ صرف بے نظیر کا،عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تو ہم نے جمہوریت کو بحال کیا،ہم کسی کے سامنے جھکتے نہیں ، اصولوں پر لڑتے رہیں گے، پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی، نہروں کے مسلے پر صٓوبے کے سیاسی یتیم احتجاج نہیں جشن منا رہے تھے،عبوری حکومت میں صدر عارف علوی تھے اس وقت دو فیصلے کئے گئے،پہلا فیصلہ نئی نہریں بنانے کا کیا گیا ،دوسرا فیصلہ ارسا نے کیا اور جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیا کہ پانی موجود ہیں 6 نہریں بنا دیں، دھاندلی کی وجہ سے ہمارے پاس اکثریت نہیں، کٹھ پتلی پی ٹی آئی یا دوسری جماعتیں کچھ کرنا چاہتی ہیں تو انکا راستہ روک سکتا ہوں، پیپلز پارٹی اصولوں پر لڑتی آرہی ہے اور لڑتی رہے گی،عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو حقوق دلوائے،پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،
پیپلزپارٹٰی اور صدر زرداری نے طے کیا نئی نہریں نہیں بننے دیں گے، ان میں ہمت نہیں تھی کہ نہروں کے فیصلے پر آواز اٹھائیں تو انہوں نے صدر آصف علی زرداری پر تنقید شروع کردی۔ آصف علی زرداری کو سلام پیش کرتا ہوں نے جنہوں نے مجھے قابل ٹیم دی،مشترکہ مفادات کو نسل کو قائل کیا کہ دریائے سندھ پر نئی نہریں نہیں بن سکتیں، سی سی آئی میں اتفاق ہوا زبردستی کی بنیاد پر کوئی مرضی کے فیصلے نہیں کرسکے گا،مستقبل میں تمام فیصلے مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی مشاورت سے ہوں گے،دریائے سندھ ہماری ثقافت کا حصہ ہے ہزاروں سالوں سے ہم اس پر آباد ہیں،دریائے سندھ کو بچانے کے لیے ہم آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہیں، نئی نہروں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کا معاشی قتل ہونے جارہا تھا ، ہم نے روکا،زراعت کی ترقی کے لیے نیا فارمولا تیار کرر ہے ہیں جس کے 3 مرحلے ہوں گے،ایک بے نظیر زراعت کارڈ ہے ،جس کے ذریعے چھوٹے کسانوں ہاریوں کی مدد ہوگی
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
ہمیں زراعت کے شعبے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کے کسانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، چھوٹے کسانوں کا اتحاد بنائیں گے
اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے مدد کریں گے، چھوٹے کسان اتحاد بنائیں گے اور اجتماعی خریداری کریں گے تو اس کی لاگت کم ہوگی،جدید ٹیکنالوجی چھوٹے کسان انفرادی طور پر برداشت نہیں کرسکتے، بے نظیر زراعت کارڈ شروع ہوگیا ہے ، اس کو وسعت دیں گے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے زراعت کے شعبے میں ترقی لائیں گے، غیر آباد زمینوں کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا استعمال کریں گے
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
مضبوط ایگری کلچرنظام بنائیں گےتھرپارکر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے انقلاب لائیں گے،
سندھو پر بھارت نے ڈاکا ڈالا ہے،گجرات کے قصائی مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے،مودی کے خطرے سے سندھو کو مل کر نکالیں گے،بلاول بھٹونے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا
سندھو صرف دریانہیں ہے، یہ ہماری ثقافت اور تاریخ ہے،ہم جنگ نہیں چاہتے، مگر سندھو پر حملہ کرنے والے کا منہ توڑ دیں گے،پاکستان اور بھارت کے عوام سندھو کا گلا گھوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے،
اٹلی:3 پاکستانی انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار
ہم آخری حد تک لڑنے کیلیے تیار ہیں،سندھو میں پانی نہیں بہا تو پھر ان کا خون بہے گا،بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی ثبوت ہے تو دکھاؤ،
دہشت گردی بہانا ہے ، اصل نشانہ ہمارا سندھو ہے، سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، بھارت کو سمجھنا چاہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور اسلام پر امن دین ہے ہم جنگ نہیں چاہتے ،جو دریائے سندھ پر حملہ کرے گا تو وہ پھر جنگ کی تیاری کرے، بھارت کے عوام بھی دریائے سندھ سے پیار کرتے ہیں، بھارت کے عوام بھی جانتے ہیں کہ دونوں ملکوں کی تاریخ دریائے سندھ سے جڑی ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اعلان کیا سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتے ،ہم بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو نہ ماننے کو نہیں مانتے، ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں اور آخری دم تک لڑتے رہیں گے،ہم عالمی سطح پر مودی کے بھارت کو بے نقاب کریں گے
بلاول بھٹو کا مزدوروں کے عالمی دن پر اہم پیغام
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جدید ٹیکنالوجی پیپلز پارٹی دریائے سندھ بلاول بھٹو سندھو پر بھارت کے کے عوام عوام نے کریں گے دیں گے کے لیے
پڑھیں:
بھارتی حکومت پانی کی بندش کو ہتھیار بناتی ہے تو یہ اعلان جنگ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے، پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں جن کو ہم جوابی طور پر بھارت کے خلاف روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کہہ چکے ہیں کہ پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ماضی میں بھی الزامات عائد کیے گئے، پاکستان نے ماضی سے سبق سیکھا ہے اور آگے بڑھ چکا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا، گرے لسٹ سے نکالنے کا مطلب عالمی برادری تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا دہشت گرد گروپوں سے کوئی تعلق نہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دہشتگرد حملے یا ایل اوسی پر فائرنگ شروع کرنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ پاکستان ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا جواب دے رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کہہ چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو فعال جنگ سمجھا جائے گا، جنگ ہوتی ہے تو خون بہتا ہے، پاکستان کے پاس ایسے دریا نہیں جن کو ہم جوابی طور پر بھارت کے خلاف روکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف پانی کی بندش کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہے تو اس کا مطلب اعلان جنگ ہوگا۔