یہ ممکن نہیں کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے: شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینر شاہد خاقان عباسی—فائل فوٹو
عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے۔
کوئٹہ سراوان ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی نے سیاسی و قبائلی رہنما و سابق سینیٹر لشکری رئیسانی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہونا چاہیے، جب بلوچستان کے نوجوان کو اس کا حصہ نہیں ملے گا، امن وامان نہیں آئے گا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی دشمنی کو ختم کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح ہے، وفاق اور صوبوں کی کیا ذمے داریاں ہیں، ہمیں اس آئین میں رہ کر مسائل حل کرنا ہیں، ہم ہمیشہ روتے رہتے ہیں کہ کس نے کیا کیا، بلوچستان دس پندرہ سالوں سے سانحات کا شکار ہے۔
عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کنوینر نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشار کو ختم نہیں کیا جائے گا معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی ملک کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، بلوچستان کو آئینی حق دینا ہوگا، پھر مسائل حل ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی لیڈرشپ سے گزارش ہے کہ معاملات کو دیکھیں، عوام کو حقیقی نمائندگی اور وسائل دینے سے ہی بلوچستان کے مسائل کا حل ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی نے کہا
پڑھیں:
سستا قرض،عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
عالمی بینک نے سستے قرض کے تحت پاکستان کو 10 کروڑ 80لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا، رقم اضافی فنانسنگ کی مدمیں فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا ، یہ رقم سستے قرض کے تحت فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا رقم خیبر پختونخوا میں اضافی فنانسنگ کی مد میں فراہم کی جائے گی اور رقم سے خیبر پختونخوا میں رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہنا تھا کہ منصوبے سے منڈیوں تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور منڈیوں تک رسائی سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔
ورلڈ بینک نے کہا کہ اس رقم سے ماحولیاتی کی بہتری ممکن ہوگی اور 17 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کیلئے 3 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ رقم سے خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے لیے ثقافتی ورثے کا تحفظ ممکن ہوسکے گا۔