آزاد کشمیر میں مزدوروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی؛ چوہدری انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مزدوروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی.
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے یوم مئی کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ اسلام محنت کی عظمت پر مکمل یقین رکھتا ہے، ارشاد نبوی ﷺہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل دی جائے۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اسلام محنت کی اہمیت کو کس قدر اہمیت دیتا ہے، یہ دن شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد ہے جن کی قربانیوں کے نتیجے میں مزدوروں کو حقوق ملے، دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے.
انہوں نے کہا کہ لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، رزق حلال کمانے والے اس معاشرہ کے قابل فخر لوگ ہیں، مزدوروں کے مسائل ہر سطح پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمیں اپنے محنت کشوں پر فخر ہے.
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔