وزیراعظم کا مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کےلیے اہم قانون سازی اور انتظامی اصلاحات کی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان محنت کشوں کےلیے محفوظ حالات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، ہماری محنت کش افرادی قوت قوم کی ترقی اور حالات سے نمٹنے کی استعداد کے پیچھے اصل محرک ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے، یہ انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے بنیادی کنونشنز کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں روزگار کے حصول کے ماحول کو محفوظ اور صحت مند جگہوں میں تبدیل کرنے کو یقینی بنارہے ہے، ایسے مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں، جہاں ہر مزدور کو باوقار اور محفوظ روزگار تک رسائی حاصل ہو۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے، ایسے معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں جو مزدوروں کا احترام کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مزدوروں کے شہباز شریف نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے،سردار ایاز صادق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہےکہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔عالمی یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یکم مئی محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، محنت کش ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اسلام نے محنت کش کو بلند مقام عطا کیا ہے۔(جاری ہے)
سردار ایاز صادق نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، قومی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، ورکرز رائٹس پروٹیکشن بل 2025 قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بل میں کم سے کم اجرت، رجسٹریشن، اور تحفظ کو قانونی حیثیت دی گئی ہے،تمام ادارے مزدوروں کی فلاح کے لیے مؤثر قانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خوشحال پاکستان کا خواب محنت کش کے عزم سے جُڑا ہے،عالمی یومِ مزدور، مزدور کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔