حقوق کے حصول کیلئے 26 نکات پر سب کو اکھٹا کرینگے، مولانا ہدایت الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل بارڈر ٹریڈ و ساحل کے ثمرات کو لوٹنے کی سازش ہو رہی ہے۔ زبردستی مسلط قوتیں عوام کے خیرخواہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بارڈر بندش سے لاکھوں لوگ اور خاندان معاشی مسائل کیساتھ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔ ہڑتال کی کامیابی میں تاجر برادری نے ہر سطح پر ساتھ دیا۔ حقوق بلوچستان مہم کے سلسلے میں 11 مئی کو علماء و مشائخ کنونشن اور 25 مئی کو یوتھ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ قومی مسائل کے حل، اجتماعی حقوق کے حصول کیلئے 26 نکات بنائے ہیں۔ اس پر سب کو متحد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حق دو بلوچستان مہم کو تیز اور منظم کیا جائے گا۔ حق دو بلوچستان مہم کامیاب ہوگی تو مزدور سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو حقوق و وسائل فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل بارڈر ٹریڈ و ساحل کے ثمرات کو لوٹنے کی سازش ہو رہی ہے۔ زبردستی مسلط قوتیں عوام کے خیرخواہ نہیں۔ حق دو بلوچستان مہم کے سلسلے میں نوجوانوں و خواتین اور طباء، اساتذائے کرام اور علمائے کرام کو منظم کیا جائے گا۔ مہم کو اہل بلوچستان کے ہر طبقے، ہر قوم کا تحریک بنا کر حقوق حاصل کرلیں گے۔ بلوچستان کے حقوق کے حصول کے لئے اسمبلی کے اندر و باہر آواز بلند کرنے کے ساتھ حقوق بلوچستان کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں گے۔ بلوچستان کے باہر دیگر صوبوں میں بھی کنونشن جرگے و تقاریب اور کانفرنسز منعقد کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کی طرف بھی مارچ کر سکتے ہیں۔ سب کو متحد کرنے، حقوق کے حصول کے لئے سب کی مشاورت سے 26 نکات بنالیے ہیں۔ 26 نکات پر سب کو متحد اور پھر اس کی کامیابی کے حصول کیلئے عملی منظم جدوجہد کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان مہم حقوق کے حصول بلوچستان کے کریں گے
پڑھیں:
محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔
چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔