رواں برس پاکستانی عازمین حج کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
پاکستان حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ اس سال مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی حجاج کرام کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ سال مختصر حج پیکج متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت حجاج کو 2 یا 3 بستروں کے الگ کمرے میسر ہوں گے تاکہ انہیں زیادہ پرائیویسی اور سہولت حاصل ہو۔
یہ بھی پڑھیں حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اسکیم کے تحت 88 ہزار 380 حجاج کے لیے اضافی رہائشی بندوبست کیا گیا ہے، منیٰ میں جدید ترین خیمے جن میں اے سی، صوفہ میٹرس، سامان رکھنے کی الماریاں اور جپسم بورڈ لگائے گئے ہیں۔
عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ پاک حج موبائل ایپ حجاج کو منیٰ، عرفات میں اپنے خیمے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرےگا۔
ڈائریکٹر جنرل حج نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاالرحمان کی رہنمائی میں پاکستان حج مشن نے اللہ کے مہمانوں (حجاج) کی خدمت کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے پینے کے معیاری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاکہ حجاج کرام کو روحانی سفر میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کی سرگرم قیادت میں 2025 کا حج آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
مختلف خدمات فراہم کرنے والے سعودی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی، مدینہ میں دوہرے کھانوں کی فراہمی، نئی بسیں اور فیملی رومز کی رہائش جیسی سہولیات اس سال کے حج کو گزشتہ سالوں سے بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان
مکہ، ۔مدینہ اور جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان حج مشن کی ٹیم عازمین کرام کی بہترین خدمت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ تمام ترقیاتی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال پاکستانی حجاج کو بہترین حج کا تجربہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان حجاج سہولیات عازمین حج مدینہ منورہ مکہ مکرمہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سہولیات مکہ مکرمہ وی نیوز پاکستان حج حجاج کو کے لیے
پڑھیں:
لاہور سے پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق—فائل فوٹوصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے لاہور سے پہلی حج پرواز کو روانہ کیا، اس دوران انہوں نے حاجیوں سے کہا کہ خوش نصیب ہوں کہ آپ سب کو سفر مقدس پر روانگی کےلیے الوادع کہنے آیا ہوں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی حج پرواز رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کے موقع پر صوبائی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے، آپ قسمت والے لوگ ہیں جنہیں اللّٰہ نے اپنے گھر بلایا ہے۔
لاہور سے حج کی پہلی پرواز 150 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔