24 اور 26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
راولپنڈی:
عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 82 کارکنوں کو سزائیں سزا دیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بڑا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے 82 کارکنوں کو سزائیں سنا دیں۔
عدالت نے 24 مقدمات میں تمام حاضر ملزمان پر فرد جرم بھی عائد کر دی۔
دورانِ سماعت احتجاج کرنے کا اقبال جرم کرنے والے 82 ملزمان کو عرصہ حوالات کی سزائیں سنائی گئیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ اقبال جرم کرنے والے82 کارکنوں نے جتنی جیل کاٹی وہی عرصہ قید سزا ہوگی۔ عرصہ حوالات سزائیں ایک ماہ سے 3 ماہ تک قید دنوں کی شمار ہوں گی۔
عدالت نے کسی بھی ملزم کو عرصہ حوالات سزا کے ساتھ کسی قسم کا کوئی جرمانہ نہیں کیا جب کہ اقبال جرم سے انکار کرنے والے تمام ملزمان کے خلاف آئندہ تاریخ پر گواہان کو طلب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ سانحہ 24اور26 مئی کے 15 مقدمات ڈسٹرکٹ اٹک اور 9راولپنڈی میں درج ہیں۔ 26 مئی احتجاج کے 8، 8 کیسز کی سماعت 7، 8 اور 9 مئی کو مقرر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ پیرکوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔