بھارتی شہر میرٹھ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو چھوڑ کر اپنے دیور کے ساتھ شادی رچالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کی خاتون اپنے شوہر کو داڑھی منڈوانے کے لیے بار بار کہتی تھیں لیکن شوہر نے شرعی داڑھی منڈوانے سے منع کردیا۔

خیال رہے کہ شاکر نامی شخص عالم دین بھی ہے جس کی شادی عرشی کے ساتھ 7 ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔

عرشی نے شادی کے فوری بعد شاکر کو بتایا تھا کہ شادی گھر والوں کے دباؤ پر کی ہے اور صرف اسی صورت میں ساتھ رہے گی اگر وہ داڑھی منڈوا دے۔

جس پر شاکر نہ صاف انکار کردیا اور عرشی کی شکایت اس کے گھر والوں سے بھی کی جنھوں نے اسے سمجھا بجھا کر واپس بھیج دیا۔

بعد ازاں عرشی نے اپنے کلین شیو دیور کے ساتھ تعلقات استوار کرلیے اور دونوں نے فرار ہوکر شادی بھی کرلی۔

دونوں کی عدم موجودگی پر گھر میں کہرام مچ گیا اور تلاش شروع کی گئی تاہم دونوں کا کچھ پتا نہ چل سکا۔

عرشی کے پہلے شوہر نے کہا کہ اس واقعے نے ان کی اور ان کے خاندان کی عزت کا جنازہ نکال دیا جس سے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پولیس میں بیوی اور بھائی کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروا دی ہے اور عرشی کے خاندان کو بھی اطلاع دیدی۔

عرشی کے اہل خانہ نے بیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے ہر رشتہ ختم کردیا ہے۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عرشی کے

پڑھیں:

لاہور؛ بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار

لاہور:

بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش  کو   گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا  دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔

گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تہران میں کشمیری طلبہ کو بھارت نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا
  • بھارت نے ایران کا ساتھ چھوڑ دیا
  • نیتن یاہو نے ہٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا، ترک صدر
  • لاہور؛ بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش گرفتار
  • کردار ، کمائی یا پھرتعلیم؟ حفصہ بٹ کو شوہر میں کون سی خوبی چاہیے؟
  • ننکانہ صاحب: سکھ جوڑے کی شادی کا اندراج ’سکھ میرج ایکٹ‘ کے تحت کردیا گیا
  • راولپنڈی: خاتون نے 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار سے قتل کردیا
  • جھوٹ بول دوسرے ملک لے جانے پر بیٹے نے والدین پر مقدمہ دائر کردیا
  • اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین کا شوہر کی تیسری بیوی عروسہ کو انٹرویو، کیا اہم باتیں ہوئیں؟
  • علی خورشیدی نے وزیراعلیٰ سندھ کو ملنے کیلئے پیغام بھجوانے سے متعلق بیان مسترد کردیا