اسحاق ڈار کا پاناما اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاناما کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز اچا واسکیز سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں خطے کی موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پراپیگنڈے، پاکستان کے خلاف اس کے غیر قانونی یک طرفہ اقدامات اور بھارت کے سندھ طاس معاہدے سے الگ ہونے کے اعلان اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاناما کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ہونے کے ناطے، دونوں فریقوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور بھارت کے بے بنیاد الزامات سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یک طرفہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے بھارت کے فیصلے کو سختی سے مسترد کیا۔ترجمان کے مطابق بات چیت میں دونوں فریقوں کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق بھارتی صحافی نے مودی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9میں تنظیم کے دفتر کا افتتاح کیا جائے گا،چیئرمین آل پاکستان منارٹیز موومنٹ ندیم بھٹی ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیزکی شراکت داری ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، خوفزدہ بھارت نے آئی ایس پی آرکا یوٹیوب چینل بلاک کردیا پہلگام واقعے پر را کی خفیہ دستاویز لیک، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ برطرف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سے آگاہ کیا اسحاق ڈار کے مطابق بھارت کے

پڑھیں:

ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں: چین

چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی دفترِخارجہ ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کی جانب سے جوہری تجربات پر عرصہ دراز سے جاری غیر رسمی تعطل کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔

چینی دفتر خارجہ ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ چین اب بھی ایٹمی تجربات نہ کرنے کے وعدے کی پاسداری کر رہا ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ ’چین بطور ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست پر امن مقاصد کے لیے چینی ایٹمی پروگرام پر کاربند ہے اور ہماری جوہری حکمت عملی میں استعمال میں پہل کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور ہم جوہری تجربات کی پابندی پر عمل پیرا بھی ہیں۔

چینی ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے کہ امریکہ عالمی جوہری تخفیف اسلحہ اور اس کے عدم پھیلاؤ کے میکنیزم، عالمی اسٹریٹجک توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات مسترد کردیے
  • پاکستان نے ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • ہندو برادری کو روکنے کا بھارتی الزام بے بنیاد و گمراہ کن ہے، دفتر خارجہ
  • اسحاق ڈار سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر کی ملاقات
  • اسلام آباد:ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کے صدرشیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کررہے ہیں
  • افغان وزیر خارجہ کی متعدد کالز آئیں، انہیں بتا یا کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، اسحاق ڈار
  • طالبان سے کہا تھا 1 کپ چائے کیلئے آئے ہیں، وہ کپ بہت مہنگا پڑ گیا: اسحاق ڈار
  • موجودہ دور میں جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا، ملک ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہے، اسحاق ڈار
  • کینیڈا اور پاکستان کا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق
  • ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں: چین