کراچی میں مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اور جلانے سے ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ایس ایچ اونے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ ہلاک ڈکیت میمن گوٹھ تھانے میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں گودھرا کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی ہوگئے۔ ایک ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ لیا، جبکہ ایک ڈکیت موقع سے فرارہوگیا، پکڑا جانے والا ڈکیت مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اور جلائے جانے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ زخمی دکانداراور ہلاک ڈکیت کو ایدھی ایمبولیس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مشتعل شہریوں کی جانب سے پکڑے جانے والے ڈکیت کو جلائے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈکیت کو اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ایس ایچ و نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت محمد اکرم کے نام سے کی گئی، ہلاک ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے۔ ایس ایچ اونے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ ہلاک ڈکیت میمن گوٹھ تھانے میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا تھا۔ پولیس نے ڈکیت کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشتعل شہریوں ہلاک ڈکیت
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔