2025-05-03@02:37:38 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ہلاک ڈکیت»:
ایس ایچ اونے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔ ہلاک ڈکیت میمن گوٹھ تھانے میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں گودھرا کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی ہوگئے۔ ایک ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ لیا، جبکہ ایک ڈکیت موقع سے فرارہوگیا، پکڑا جانے والا ڈکیت مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اور جلائے جانے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ زخمی دکانداراور ہلاک ڈکیت کو ایدھی ایمبولیس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل...
کراچی: نیو کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کردیا۔ نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سیکٹر الیون جی گودھرا کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی ہوگئے۔ ایک مبینہ ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ لیا جبکہ ایک ڈکیت موقع سے فرارہوگیا، پکڑا جانے والا ڈکیت مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اورجلائے جانے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔ زخمی دکانداراور ہلاک مبینہ ڈکیت کو ایدھی ایمبولیس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پہنچ گئی۔ ایس ایچ او نواز گوندل نے ایکسپریس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار...
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال شہری نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی ، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور قائم مقام گلشن اقبال چوہدری نواز نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو روفی ہیون کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم دوران پولیس مقابلہ ہلاک ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد ایس ائی اور ان کی ٹیم نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائی نائن سیکٹر سے واردات کر کے بھاگنے والے دو مصلح ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے کاروائی مکمل کی اور دوران واردات ائی نائن سیکٹر سے چھینے گئے موبائل فون اور ان کی نقدی وغیرہ بھی برامد کر لی۔گرفتاری کی کوشش کے دوران خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے...
اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خطرناک ڈکیت ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد پولیس کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی کے دوران سنیچنگ کے بعد فرار ہونے والے خطرناک ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر گرفتار کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت گزشتہ روز تھانہ نون کی حدود میں سنیچنگ کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کے ورثاء...
حیدر آباد: نیا مہینہ شروع ہوتے ہی حیدرآباد میں پولیس نے ایک ڈکیتی گروہ کا مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ پولیس نے شہر کے رکشہ مارکیٹ کے علاقے میں پیٹرولنگ کے دوران مشتبہ مسلح افراد کو دیکھا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم ریاض السلام عرف مٹھو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔ مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق،...
کراچی: شہر قائد میں نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنے والا دکان دار کی فائرنگ سے مارا گیا۔ صدر کے علاقے میں اسلحہ کے دکاندارکی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا، جو نقلی پستول لے کر اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا تھا اورایک 9 ایم ایم پستول چھین کرفرارہورہا تھا کہ دکاندارنےفائرنگ کردی۔ تھانہ صدر کی حدود زاہد نہاری والی گلی میں دکاندارکی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ داد محمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپرشواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین...
کراچی: شہر قائد میں اے وی ایل سی سائٹ ڈویژن نے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عبدالواجد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالواجد بدنام زمانہ لاشاری گینگ کا سرگرم رکن تھا اور کراچی میں کاریں چھیننے، چوری کرنے سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا تھا۔ یہ پولیس مقابلہ قبر والی گلی نزد حبیب چورنگی سائٹ اے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم سے شارع نور جہاں کی حدود سے چوری شدہ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گزشتہ شب یونیورسٹی روڈ موسمیات کے قریب فائرنگ سے ہلاک شخص مبینہ طور پر ڈکیتی نکلا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل ملی ہے،پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو نے موٹر سائیکل ساتھی کے ہمراہ صدر سے چھینی تھی۔ملزم موسمیات کے قریب فلائی اوور پر شہری کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ شہری نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کی جس سے ڈاکو عدنان مارا گیا۔
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ،دیگر مقابلوں میں 4ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتا ر کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا د ستگیر بلاک 9 اسکول کے قریب دو ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران شہریوں نے گھیرا ڈالا ، ڈاکوں نے اپنے گرد گہرا تنگ ہوتے دیکھ کر فائرنگ کر دی،موقع پر گشت پر معمور پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے ، فائرنگ کے نتیجے میں ساتھی ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی کی زد میں آگیا ،اور موقع پر ہی مارا گیا ،ہلاک ڈاکو کی لاش کو پولیس تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں...