اوکاڑہ کے علاقے تھانہ شاہبور کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ذوالقرنین عرف زنو کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ تھا اور اس کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے 22 سنگین مقدمات درج تھے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبور کے نواحی علاقے 33 فور ایل پل پر تین ڈاکو شہری ناصر سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہبور ظفر مہار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا 37 فور ایل پل کے قریب ہوا جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ذوالقرنین عرف زنو لاہور، گوجرانوالہ، وہاڑی، ساہیوال اور اوکاڑہ کے مختلف تھانوں کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اور تھانہ بہادر شاہ ضلع ساہیوال کے ایک ڈکیتی کیس میں اشتہاری بھی نکلا۔ پولیس نے موقع سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سکرنڈ تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی تشدد سے ہلاکت، 2 پولیس افسران ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

—علامتی تصویر

سندھ کے ضلع نواب شاہ میں سکرنڈ تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے کیس میں عدالت نے مقدمے میں نامزد 2 پولیس افسران کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ضمانت خارج ہونے پر ڈی ایس پی یار محمد اور سب انسپکٹر صابر حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔

درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم کی مبینہ ہلاکت، بیٹے کا بیان ریکارڈ

کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخشاں...

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی حراست کے دوران شہری نواز زرداری پر تشدد کیا، جس سے اس کی ہلاکت ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ٹرک چھیننے کے الزام میں گرفتار نواز زرداری سکرنڈ تھانے میں پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اپنے پیاروں کا بدلہ لینے کے لیے خاتون نے 40 گینگسٹرز کیسے قتل کیے؟
  • راجن پور میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن، 3 مغوی بازیاب، ڈاکو فرار
  • سکرنڈ تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی تشدد سے ہلاکت، 2 پولیس افسران ضمانت خارج ہونے پر گرفتار
  • راجن پور: کچے میں پولیس آپریشن، ہنی ٹریپ کے ذریعے مغوی بنایا گیا نوجوان بازیاب
  • تھانہ گلبرگ کی حدود، ماوا گٹکے کی منڈی میں تبدیل
  • لاہور: باغبانپورہ میں ڈمپر کی ٹکر سے 5 افراد جاں بحق 4 زخمی، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج
  • سکھر اور خیرپور میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 12 مغوی بازیاب
  • پشاور: بچہ کھیت سے دستی بم گھر اٹھا لایا، پھٹنے سے نوجوان ہلاک، 3 زخمی
  • اوکاڑہ: شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی کیخلاف مقدمہ درج