سندھ رینجرز اور پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا، کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور9 ملزمان زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغواء برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق 20 ستمبر 2025 کو بدنام زمانہ خادم بھیو ڈکیت گروہ نے پولیس پکٹ قمبرانی لاڑو سے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو دوران ڈیوٹی اغواء کیا تھا۔

خادم بھیو ڈکیت گروہ کی جانب سے مذکورہ پولیس کانسٹیبل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔

سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے اغواء برائے تاوان میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی کی اور پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔

دوران کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ بھیو گینگ کے 3 ملزمان صحبت جاگیرانی، شاہد بھیو اور شفیق دھانی ہلاک ہو گئے جبکہ بدنام زمانہ خادم بھیو واجد بھیو، مالک جاگیرانی سمیت 9 ملزمان زخمی ہوگئے۔

دوران کارروائی ڈکیت گروہ کے ٹھکانے کو بھی مسمار کر دیا گیا، ہلاک ملزم صحبت جاگیرانی پر 5 لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر جبکہ بدنام زمانہ خادم بھیو 10 لاکھ روپے  ہید منی مقرر ہے۔

ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ وہ ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ  کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن  1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو سندھ رینجرز اور گینگ کے کے خلاف

پڑھیں:

شمالی وزیرستان،ڈی پی او اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی

میرا شاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ
زخمی اسپتال منتقل ،حملہ اور فرار ہو گئے ،تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری
میرا شاہ روڈ پر ممش خیل کے قریب ڈی پی او شمالی وزیرستان کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے شمالی وزستان پولیس کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں رسول محمد، مغفر اللہ، شیر احمد ،ہاشم خان اور سید محمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو بنوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔نامعلوم حملہ اور فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پولیس اور مسلح ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • محرابپور،کارروائی میں پولیس اہلکار زخمی
  • عاقل خان کو منشیات کیس میں20سال قید اورجرمانے کی سزا
  • ٹنڈومحمد خان،پولیس کی جدید ٹیکنالوجی پر کامیاب کارروائی
  • لاہور: حاضر سروس اور برطرف پولیس اہلکاروں پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار
  • لاہور، رکشہ ڈرائیور کی جان بچانے والا پولیس اہلکار ٹرک کے ٹائر تلے آ کر شدید زخمی ہو گیا
  • شمالی وزیرستان،ڈی پی او اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی: پولیس اہلکار کے قتل پر سزائے موت پانے وا لا ملزم بری
  • کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 1 ہلاک
  • افغانستان سے دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک، افغان بارڈر فورس کا اہلکار بھی شامل