کراچی: مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اور جلانے سے ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی:
نیو کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کردیا۔
نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سیکٹر الیون جی گودھرا کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی ہوگئے۔
ایک مبینہ ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ لیا جبکہ ایک ڈکیت موقع سے فرارہوگیا، پکڑا جانے والا ڈکیت مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اورجلائے جانے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔
زخمی دکانداراور ہلاک مبینہ ڈکیت کو ایدھی ایمبولیس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پہنچ گئی۔
ایس ایچ او نواز گوندل نے ایکسپریس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈکیت نیو کراچی سیکٹرالیون جی میں پرچون کی دکان میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تھے جہاں دکانداروں نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکو کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا، فائرنگ سے 2 دکاندار بھائی 38 سالہ محمد فیصل ولد محمد فیروز عالم اور 35 سالہ فیضان ولد محمد فیروز عالم ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے پکڑے جانے والے ڈکیت کومشتعل شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
اس دوران مشتعل شہریوں کی جانب سے پکڑے جانے والے ڈکیت کو جلائے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ پولیس کوموقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈکیت کواسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
ایس ایچ و نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت محمد اکرم ولد محمد ابراہیم کے نام سے کی گئی، ہلاک ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے ایس ایچ اونے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے۔
ہلاک ڈکیت میمن گوٹھ تھانے میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوچکا تھا، انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ڈکیت کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیوں کا اغاز کردیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشتعل شہریوں نے بتایا کہ
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔