نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنیوالا دکاندار کی فائرنگ سے مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنے والا دکان دار کی فائرنگ سے مارا گیا۔
صدر کے علاقے میں اسلحہ کے دکاندارکی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا، جو نقلی پستول لے کر اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا تھا اورایک 9 ایم ایم پستول چھین کرفرارہورہا تھا کہ دکاندارنےفائرنگ کردی۔
تھانہ صدر کی حدود زاہد نہاری والی گلی میں دکاندارکی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ داد محمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپرشواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوموقع پر طلب کرلیا گیا۔
ایس ایچ او صدر عمران زیدی نے بتایا کہ ہلاک ملزم نقلی پستول لیے اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا اور نقلی پستول تان کر دکان سے ایک 9 ایم ایم پستول چھینی اور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو رہا تھا کہ دکاندار بھی اس کے پیچھے بھاگے۔
اس دوران جس دکان سے ڈکیت نے اسلحہ چھینا تھا، اس دکاندار عرفان شاہ نے فائرنگ کردی، جس کے باعث ڈکیت 2 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ۔
ہلاک ڈکیت کے قبضے سے ایک نقلی پستول اور اسلحہ کی دکان سے چھینی گئی پستول برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کا سابق کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا ہے، جو اس سے قبل صدر اور گلشن معمار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلحہ کی دکان میں کی فائرنگ سے نقلی پستول
پڑھیں:
دودھ کے بیوپاری سے ڈکیت 60لاکھ روپے لوٹ کر فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات ڈاکو 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کراچی سے ٹھٹھہ جاتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو دودکھ کے ڈرم میں چھپائے گئے 60لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ بیوپاری نے بیان میں کہا کہ رقم دودھ کے ڈرم میں چھپا کر رکھی تھی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ڈرم سے رقم نکالی۔حکام کا کہنا تھا کہ شبہ ہے واردات بیوپاری کے قریبی شخص کی مخبری پر کی گئی، بیوپاری رقم کی ادائیگی کے لئے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ جاتا ہے۔