کراچی میں ڈکیتوں کو لوٹ مار مہہنگی پڑ گئی، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈکیت ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال شہری نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی ، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور قائم مقام گلشن اقبال چوہدری نواز نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو روفی ہیون کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہری اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر اپنی گاڑی میں سوار ہو رہا تھا کہ اس دوران ڈاکوؤں نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ کار سوار شہری نے اپنے پاس موجود پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت نبیل احمد کے نام سے ہوئی جو عادی جرائم پیشہ تھا اور اُس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے خلاف 10 مقدمات درج تھے جبکہ وہ ملیر سٹی کا رہائشی تھا۔ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس فائرنگ کرنے والے شہری کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
شہری کی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہری کی فائرنگ گلشن اقبال فائرنگ کر ہلاک ڈاکو ایک ڈاکو کے مطابق لوٹ مار
پڑھیں:
کراچی، ڈیفنس فیز 8 میں کار لفٹنگ کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر
کراچی:شہر قائد کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے، جس میں تین ملزمان کو ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/bFDCPiJJ-jBGrqoj9.js
واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا، جب تین ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچے۔ دو ملزمان گاڑی سے اتر کر متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے۔ گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔
متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرائی ہے۔