کراچی میں خونریزی کے مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے خونریز واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی قبرستان کے قریب سے ایک گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم مقتول کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں۔
دوسری جانب، شادمان ایک نمبر کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
زخمیوں کی شناخت اسد اور محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ایک اور واقعہ سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت الٰہی بخش ولد مٹھل، عمر 30 سال کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔