بھارت کی طرف سے جنگ کا خطرہ برقرار ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ٹلنے والی بات کی تردید کرتا ہوں، خطرہ اب بھی موجود ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، ہمارا سپہ سالار فرنٹ سے لیڈ کر رہا ہے، ہماری افواج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، بھارت بہت بڑے دھچکے کیلئے تیار رہے۔ جو کہہ رہے ہیں بانی کو جیل سے نکال کرساتھ بٹھائیں، وہ کیا ماضی بھول گئے۔ کوئی شرم کریں، کوئی حیا کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ٹلنے والی بات کی تردید کرتا ہوں، خطرہ 100 فیصد موجود ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، ہمارا سپہ سالار فرنٹ سے لیڈ کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کا دبا موجود ہے، اس دبا کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، 2،4 روز میں واضح ہو جائے گا، پہلگام حملے میں کوئی سچائی نہیں ہے، اگر سچ ہوتا تو بھارت تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں، وہ اپنی مثال سے فوج کے حوصلے بڑھا رہے ہیں، آرمی چیف نے تمام محاذوں کا دورہ کیا ہے، جوانوں کے ساتھ گھلنے ملنے سے اعتماد کی فضا میں اضافہ ہوا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افواج کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، بھارت بہت بڑے دھچکے کیلئے تیار رہے، ابھینندن کے وقت کیا بانی ہمارے ساتھ بیٹھا تھا؟ جو کہہ رہے ہیں اسے جیل سے نکال کر ساتھ بٹھائیں، یہ کوئی شرم کریں، کوئی حیا کریں، کیا ان لوگوں نے ماضی کو ڈیلیٹ کر دیا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ وطن کے ساتھ مشروط وفاداری کا اظہار صرف پی ٹی آئی ہی کرسکتی ہے، باقی تمام جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہے، ایسی حرکتیں نہ کرتا تو آج بانی باہر ہوتا۔ میں ایسے موقعوں پر یہ گفتگو نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ ان کا رویہ سب کے سامنے ہے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ پیر کو قومی اسمبلی کا سیشن ہے اس میں اس موضوع پر بحث ہوگی، جیسے سینیٹ میں ہوئی ہے اس کے بعد جوائنٹ سیشن کی ضرورت پڑی تو جوائنٹ سیشن بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا بھارت نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا مطالبہ کردیا وزیر اعظم کی امارتی سفیر سے ملاقات، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا آرمی چیف نے کسی معاہدے کے بغیر انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر بھارتی چینلز اور یو آر ایلز بلاک کرادیے، فیصل واوڈا ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ، رواں ہفتے 12 اشیا کے نرخ بڑھ گئے مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد، بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائیگا کور کمانڈر کانفرس TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہماری بھی تیاری مکمل ہے خواجہ آصف نے کہا بھارت کی طرف سے نے کہا کہ رہے ہیں

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرپاکستان نے بھارت کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر دی،حکومت کم از کم 3 مختلف قانونی آپشنز کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں اس معاملے کو عالمی بینک میں بھی اٹھانا شامل ہے،وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی حکمت عملی پر مشاورت تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔

جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ کس فورم پر اپنا مقدمہ پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اس میں ایک سے زیادہ طریقوں پر عمل کرنا شامل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل ثالثی عدالت یا دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں بھی کارروائی کرنے پر غور کر رہا ہے، جہاں وہ یہ دلیل دے سکتا ہے کہ بھارت نے معاہدوں کے قانون سے متعلق 1969 کے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ چوتھا سفارتی آپشن جس پر اسلام آباد غور کر رہا ہے وہ یہ ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا موخر نہیں کیا جا سکتا معاہدے میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔ہمارے پاس تمام آپشنز میز پر موجود ہیں اور ہم رابطہ کرنے کیلئے تمام مناسب اور قابل فورمز کی پیروی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی تھی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا تھا۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی تھی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کی پیشکش کی تھی ۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاری
  • بھارت کو فیس سیونگ نہیں کرنے دیں گے، منہ کالا کریں گے، خواجہ آصف
  • مقبوضہ جموں و کشمیر کو’’غزہ‘‘بنانے کی تیاری
  • پہلگام واقعہ پرعالمی تحقیقات کی پیشکش برقرار، کوئی ایک ملک تحقیقات کرے یاکمیشن بنادیاجائے،خواجہ آصف
  • خدا نہ کرے کہ کوئی ایٹمی تصادم ہو لیکن پاک بھارت کشیدگی میں یہ خطرہ رہتاہے، بلاول بھٹو
  • بھارتی حملے کا خطرہ برقرار ہے لیکن ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں‘ عطا تارڑ
  • بھارتی حملے کا خطرہ برقرار ہے لیکن ہماری مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں: عطا تارڑ
  • خدمت خلق اور فلاح انسانیت ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری