اسلام آباد میں کویت کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان نے 90 ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی دی ہے اور 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان جاسر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، کویت اور پاکستان کے درمیان مضبوط، تاریخی، برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے جلد از جلد پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں، کویتی سفیر کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ صورتحال پر پاکستان کے مؤقف پر اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان نے 90 ہزار سے زائد انسانی جانوں کی قربانی دی ہے اور 152 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان اٹھایا ہے۔ شہباز شریف نے بغیر کسی ثبوت کے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کے ہندوستان کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے اور پاکستان نے عالمی برادری کو اس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ گزشتہ 15 مہینوں کی محنت سے حاصل کئے گئے معاشی فوائد کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے جو کہ دوست ممالک کے تعاون سے ممکن ہوا ہے، پاکستان کسی بھی ایسی کارروائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔ کویتی سفیر نے پاکستان کے موقف کو آگاہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ کویت علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے وژن کا حامی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف پاکستان کے کے دوران کویت کے کہا کہ

پڑھیں:

نوازشریف اور شہباز شریف کے کزن میاں شاہدشفیع انتقال کرگئے

سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہدشفیع انتقال کرگئے ۔ 

مرحوم شاہد شفیع فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے، اُن کی میت مری سے لاہور منتقل کی جائے گی۔ 

مرحوم کی نماز جنازہ کل اتفاق مسجد میں ادا کی جائے گی۔ 

سربراہ مسلم لیگ(ن)نوازشریف نے شاہدشفیع کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 
 

محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف اور شہباز شریف کے کزن میاں شاہدشفیع انتقال کرگئے
  • وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات،تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے، پاکستان
  • نوازشریف، مریم سے سعودی سفیر کی ملاقات، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال
  • ریاستِ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے: عطااللہ تارڑ