وزیراعظم نے آئندہ 10 سال کیلئے بجلی کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے آئندہ 10 سال کیلئے بجلی کی منصوبہ بندی کی منظوری دیدی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ نئی منصوبہ بندی کے مطابق صارفین کو 4 ہزار 743 ارب روپے کی بچت ہو گی، 10 سال میں حکومت نے جو 14 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی خریدنی تھی اس میں سے 7 ہزار میگاواٹ مہنگی بجلی خریدنے کا عمل ختم کر دیا گیا۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت نے دو اصولی فیصلے کئے ایک یہ کہ آئندہ کوئی حکومت براہ راست بجلی کی خریداری نہیں کرے گی، آئندہ حکومتیں سنگل بائر ماڈل کو ختم کرکے بولی کی بنیاد پر بجلی کی خریداری کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ دوسرا بجلی کے مستقبل میں لگنے والے پلانٹس کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو 2 ہزار 790 ارب روپے کا فائدہ ہو گا، یہ اقدامات آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی سے زیادہ اہم ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بجلی کی
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے یکم اکتوبر تک ہوگا۔