چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے کا رات گئے ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35یوم کی تکمیل کی ڈیڈ لائن کے حصول کیلئے تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی 4 میں 3 سلپس روڈ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ ایک سلپ روڈ پر کام تیزی سے جاری ہے، مری روڈ انڈر پاس کا 50 فیصد اور کلوٹس کا 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، مجموعی طور پر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا 63 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جاچکا ہے، منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے اب تک کئے تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر دور کیا جائے، منصوبے پر 24/7تعمیراتی کام کو یقینی بنایا جائے، منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور کوالٹی میں کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجینئرز کو سائٹ پر تعمیراتی کاموں کے اعلی معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت بھی ہوگی، نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تا مری تک مسافروں کو سگنل فری کوریڈور پر سفر کرنے سے آسانی پیدا ہوگی، منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا اس کے ساتھ مری اور کشمیر سے آنے والی ٹریفک کو آسانی ہوگی، اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر کے حوالے سے سی ڈی اے ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے، منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے روڈ انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی،ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025ملتوی ہونے کا خدشہ پاک بھارت کشیدگی،ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ 2025ملتوی ہونے کا خدشہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ ، عام آدمی بھی ٹرین میں موجود لگژری سیلون بک کراسکیں گے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ عام انتخابات دھاندلی کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم بھارت کی طرف سے جنگ کا خطرہ برقرار ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، خواجہ آصفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا چیئرمین سی ڈی اے تعمیراتی کاموں متعلقہ افسران
پڑھیں:
ساف انڈر17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان؛ پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی
لاہور:ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی۔
چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلا دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔