لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت ن لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے عظیم مقصد کیلئے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے۔رائیونڈ میں سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کےلیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے اختلافات ایک طرف رکھنا اچھی روایت ہے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے۔

مجھے یاد ہے اس نے پہلی چھٹی پیش کی اور کہا ”اس پر”سین“لکھ دیں“ کہہ کر مجھے شش و پنج میں ڈال دیا، میری حیرانگی ختم ہوئی اور پہلا سبق از بر ہو گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد

 وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے،خواجہ آصف
  • رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
  • نواز شریف کا سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم سے اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟