Al Qamar Online:
2025-06-11@08:33:10 GMT

انیل کپور کی والدہ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT

انیل کپور کی والدہ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور اور فلم ساز بونی کپور کی والدہ نرملا کپور مختصر علالت کے بعد 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

کپور خاندان کی ستون سمجھی جانے والی نرملا کچھ دنوں سے ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

جہاں آج ان کے انتقال کرجانے کی تصدیق کردی گئی تاہم خاندان کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

نرملا کپور کے شوہر سورندر کپور فلم پروڈیوسر تھے جنھیں راج کپور فلم انڈسٹری میں لے کر آئے تھے۔

2011 میں سورندر کپور کے انتقال کے بعد نرملا کپور نے خاندان کو جوڑے رکھا اور فلم انڈسٹری کو بونی کپور جیسا فلم ساز، انیل کپور اور سنجے کپور جیسے اداکار دیئے۔

سورندر کپور نے اپنی اولادوں کی اولاد یعنی سونم کپور، جھانوی کپور، ارجن کپور اور خوشی کپورکو فلم انڈسٹری کے لیے تیار کیا۔

گزشتہ برس ستمبر 2024 میں نرملا کپور کی 90 ویں سالگرہ اہل خانہ نے دھوم دھام سے منائی تھی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نرملا کپور

پڑھیں:

شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت دس سال تک محدود

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے پنشن اسکیم میں اصلاحات کرتے ہوئے شریک حیات کے اتنقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے پنشن اسکیم میں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشن اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک کر دیا گیا ہے اور شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سے زائد پنشن کا خاتمہ ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دے دی گئی ہے، 6 ڈویژنز کو ضم کر کے تین بنا دیے گئے ہیں، اسی طرح 45 کمپنیوں اداروں کو پرائیٹائز، ضم یا ختم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ 40 ہزار پوسٹیں ختم کر دی گئی ہیں، اگلی 10 وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی سفارشات حتمی شکل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عہدہ ملا تو بھارت اور پاکستان میں امریکی مفادات کیلئے کام کرونگا: انڈین امریکن پال کپور
  • منعم ظفر کی سلیم کی اہلیہ ‘ عارف گھانچی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
  • کاشتکاروں کو کھربوں کا نقصان، انڈسٹری میں منفی گروتھ ،حکومت نے ریکارڈ توڑ دیئے : شبلی فراز
  • حکومتی اصلاحات: شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود
  • شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت دس سال تک محدود
  • شیخ رشید کس بات پر رو پڑے؟
  • پاشا نے بجٹ 2025-26 میں آئی ٹی انڈسٹری کیلئے بھی پیکیج کا مطالبہ کردیا
  • اگنی ویر اسکیم کی ناکامی بےنقاب: سکھ سپاہی کی موت پر خاندان کا احتجاج، بھارتی نوجوانوں میں مایوسی
  • اگنی ویر اسکیم ناکام، بھارتی جوانوں میں مایوسی پھیل گئی
  • چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بجٹ تجاویز پیش کردیں