انیل کپور کی والدہ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور اور فلم ساز بونی کپور کی والدہ نرملا کپور مختصر علالت کے بعد 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
کپور خاندان کی ستون سمجھی جانے والی نرملا کچھ دنوں سے ممبئی کے کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
جہاں آج ان کے انتقال کرجانے کی تصدیق کردی گئی تاہم خاندان کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
نرملا کپور کے شوہر سورندر کپور فلم پروڈیوسر تھے جنھیں راج کپور فلم انڈسٹری میں لے کر آئے تھے۔
2011 میں سورندر کپور کے انتقال کے بعد نرملا کپور نے خاندان کو جوڑے رکھا اور فلم انڈسٹری کو بونی کپور جیسا فلم ساز، انیل کپور اور سنجے کپور جیسے اداکار دیئے۔
سورندر کپور نے اپنی اولادوں کی اولاد یعنی سونم کپور، جھانوی کپور، ارجن کپور اور خوشی کپورکو فلم انڈسٹری کے لیے تیار کیا۔
گزشتہ برس ستمبر 2024 میں نرملا کپور کی 90 ویں سالگرہ منائی گئی تھی۔
؟
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نرملا کپور
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔