مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کے گھر گرانے کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرز پر بے گناہ فلسطینیوں کے گھر گرانے کے طرز پر عمل کرتے ہوئے بھارتی فوج نے بے گناہ کشمیریوں کے گھر کو بارودی مواد سے اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بھارتی فوج نے پلوامہ میں بے گناہ خاندان کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی: کشمیریوں کے گھروں کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا جانے لگا
متاثرہ خاندان کی خاتون کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کی شادی 10 دن میں ہونے والی تھی، دنیا اس تباہی کو دیکھے جس کا ہم سامنا کررہے ہیں، ہمارے گھروں کو ایسے تباہ کیا گیا جیسے اسرائیلی فوج فلسطین میں کررہی ہے۔
تباہ کئے جانے والے گھر کے بزرگ کا کہنا تھا کہ شام 7 بجے بھارتی فوج آئی اور ہمیں گھر سے جانے کو کہا، بھارتی فوج ہمیں مسجد کے اندر لے گئی اور رات 10 بجے تک وہاں رکھا، بھارتی فوج نے ہمارے گھر کو دھماکے سے تباہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم، نیو یارک ٹائمز نے پردہ فاش کردیا
بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ ہمیں آدھی رات کو چھوڑا گیا ،ہم گھر لوٹے تو گھر کھنڈر میں تبدیل ہوچکا تھا، ہم بے گناہوں پر بھارتی فوج کا یہ ظلم ہے۔
متاثرہ خاندان کے محلے کی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں زلزلہ کی طرح محسوس ہوا، ہمارے بچے بے ہوش ہوگئے اور اس کی وجہ سے 15 مکانات بھی متاثر ہوئے اور بھاری نقصان پہنچا۔
متاثرہ خاندان کے قریبی رہائشی کشمیری شخص نے بتایا کہ جس کا گھر تباہ کردیا گیا اب وہ کیا کریں گے،کون مدد کرے گا، پڑوسی بھی مدد نہیں کر یں گے کیونکہ ہر ایک خوف میں مبتلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا
بھارتی فوج ہر فالس فلیگ آپریشن کے بعد بے گناہ کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا جواز ڈھونڈ لیتی ہے اور پہلگام واقعے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں پر اسرائیلی طرز پر مظالم ڈھا رہی ہے، مودی کو کشمیر چاہیے کشمیری نہیں، یہی بی جے پی کا خفیہ ایجنڈا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت بھارتی فوج پلواما کشمیری خاندان گھر تباہ مقبوضہ کشمیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بھارتی فوج پلواما گھر تباہ بھارتی فوج بے گناہ کا کہنا کے گھر
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔