اچھرہ میں وکیل کی مبینہ خودکشی، مالی دباؤ وجہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
سٹی42: لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک وکیل نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 50 سالہ ایڈووکیٹ عمران اصغر کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق عمران اصغر اچھرہ میں ایک کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ مالی لین دین کے دباؤ کا شکار تھا جو ممکنہ طور پر خودکشی کی وجہ بن سکتا ہے۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم اور مزید تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کراچی: تھانے سے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش، اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریبکراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔