کراچی: نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4 زخمی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دورانِ علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیر احمد، دُر محمد اور عبدالباسط شامل ہیں۔
گزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
کراچی کے نجی اسپتال میں نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 17 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نوشکی میں چند دن قبل آئل ٹینکر کے دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹینکر دھماکے کے آئل ٹینکر
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔