City 42:
2025-05-03@19:51:07 GMT

شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT

 ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔

 شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل سے میرانشاہ اور میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔

 میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی تمام مرکزی شاہراہوں پرہرقسم کی آمدورفت معطل رہے گی۔

  یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے

پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے 50 سائرن نصب

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔ خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے گئے ہیں۔سائرن حالت جنگ میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لیے خبراد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سائرن کی فراہمی کا مقصد جنگی خطرے، فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے، تمام سول ڈیفنس آفیسر سائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں خارجیوں کو ہلاک اور مہمند میں 2 خارجیوں کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شمالی وزیرستان، باجوڑ اور مہمند میں کامیاب کارروائیوں پر مبارکباد
  • سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں کرفیو کا نفاذ
  • پنجاب زکوة و عشر کونسل کا ضلعی و مقامی زکوٰۃ کمیٹیاں جلد فعال کرنے کا فیصلہ
  • اسرائیلی جنگلات میں لگی آگ بےقابو، ایمرجنسی نافذ،علاقے میں ہیلی کاپٹر پہنچ گئے
  • طوفانی بارش کے پیش نظرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرسی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود
  • منکی پاکس پھیلاؤ کا خدشہ: جمرود کے علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
  • ضلع خاران سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
  • پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے 50 سائرن نصب