Daily Mumtaz:
2025-08-02@20:45:58 GMT
راجن پور: تیز آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
پنجاب کے ضلع راجن پور میں آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گر گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق سولر پلیٹیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
راجن پور میں آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کالا شاہ کاکو کے قریب ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے باعث ایک مسافر بوگی میں پھنسا ہوا ہے۔