یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد :یونان نے پہلگام فالز فلیگ کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پاکستانی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی الزامات اور پراپیگنڈے کے متعلق بتایا اور حقائق کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے پاکستانی مطالبہ کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر یونانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کو روکنے کیلئے تحمل پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کیلئے تجویز کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی پہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تجویز کا خیرمقدم شفاف تحقیقات پہلگام واقعہ
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔