کشمیرکا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہئے، صرف مرہم پٹی نہیں، پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

نیویارک (سب نیوز )پاکستان کے خلاف بھارت کی سازش خود بھارت کے گلے پڑگئی اور عالمی پلیٹ فارمز پر مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دی۔ پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کی اپیل کی ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر ہی پاک بھارت کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے اور کشمیر کا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہیے۔ سفیر نے کہا کہ یہ صرف عارضی حل نہیں بلکہ بنیادی حل نکالنا ضروری ہے۔

پاکستان نے بھارت کے ممکنہ فوجی حملے کے خدشے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری، بالخصوص سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور منصفانہ حل کے لیے مداخلت کریں۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے فاکس نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں خطے کو لاحق خطرات پر کھل کر بات کی اور دنیا کو خبردار کیا کہ جنوبی ایشیا ایک بار پھر جوہری تصادم کے دہانے پر ہے۔سفیر رضوان سعید شیخ نے انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک جوہری فلیش پوائنٹ ہے، کسی بھی غلط فہمی یا مہم جوئی کا نتیجہ ناقابل تصور ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو ایک بڑا انسانی اور عالمی بحران جنم لے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ صدر ٹرمپ عالمی قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف وقتی مرہم نہ رکھیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا بنیادی حل نکالیں۔پاکستانی سفیر نے انٹریو میں انکشاف کیا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے فورا بعد، محض 10 منٹ کے اندر، بغیر کسی تحقیق یا ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے، حالانکہ واقعہ ایک انتہائی دشوار گزار اور دور افتادہ وادی میں پیش آیا تھا جہاں فوری طور پر تحقیق ممکن ہی نہیں تھی۔ پاکستان کا مقف ہے کہ اس کے پاس معتبر انٹیلیجنس رپورٹس ہیں جن کے مطابق بھارت پاکستان پر جوابی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے مطابق بھارت کی حکومت اور میڈیا خطے کو جنگی جنون کا یرغمال بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، جبری آباد کاری، اور پانی کے بہا کو روکنے جیسے اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا جنگی اقدام کے مترادف ہے، سندھ طاس معاہدہ کئی جنگوں کے باوجود قائم رہا، مگر اب بھارت کی دھمکیاں انتہائی خطرناک رخ اختیار کر چکی ہیں۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی انتظامی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر دھرنے کے بجائے مسئلہ کشمیر کو عالمی اصولوں اور انصاف کے تحت حل کرے۔ رضوان سعید شیخ نے زور دیا کہ عالمی برادری، خاص طور پر امریکہ، اس بار صورتحال کو نظرانداز نہ کرے جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ اس بار وقتی مرہم نہیں، بلکہ اصل مسئلہ کشمیر کا مستقل اور منصفانہ حل نکالنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ کینالز سے متعلق بلاول کا دعوی درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیا جائے گا، علی محمد آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا بھارتی مطالبہ مسترد ؛پاکستان کو 2.

3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سفیر رضوان سعید شیخ رضوان سعید شیخ نے پاکستانی سفیر عالمی برادری مسئلہ کشمیر نے کہا کہ

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی فارماسیوٹیکل سیکٹر کو عالمی سطح پر فروغ

پاکستان اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ملک کے فارماسیوٹیکل سیکٹر نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی مضبوط کی ہے۔

بین الاقوامی کنزیومر ہیلتھ کمپنی ہیلیون نے پاکستان میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جو ملکی صنعت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی واضح علامت ہے۔

ہیلیون کی یہ سرمایہ کاری پیناڈول فیکٹری کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ یہ جدید ترین فیکٹری، جو خود کار اور شمسی توانائی سے چلے گی، ملکی صنعتی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

اس کامیابی کے پیچھے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کو اہم عوامل قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔ ہیلیون کی اس سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستانی معیشت کو استحکام ملے گا بلکہ نئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ادویہ کی مقامی پیداوار میں اضافے سے عوام کو معیاری صحت کی سہولیات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔

ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی پاکستان کی دواسازی صنعت کو عالمی سطح پر متعارف کرانے پر مرکوز ہے، جس سے ملک کو برآمدات کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

ماہرین معاشیات کے مطابق، یہ پیشرفت پاکستانی فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لیے ایک اہم موڑ ہے، جو نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرے گا بلکہ خطے اور دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کو بھی فروغ دے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے؛ بلاول بھٹو
  • ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ، چیئر مین پی ٹی آئی
  • گوٹ بجرانی لغاری کے شہریوں کیخلاف ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی
  • ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس، امریکی وزیرخزانہ نے لب کشائی کردی
  •  ’بھارت کا کردار عالمی سطح پر مشکوک ہو چکا‘،امریکی وزیر خارجہ
  • وائٹ ہائوس، ٹرمپ انتظامیہ کا 20 کروڑ ڈالر سے نیا بال روم تعمیر کرنے کا اعلان
  • امریکا کے درمیان تجارتی ڈیل ہونا خوش آئند ہے، ملیحہ لودھی
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی فارماسیوٹیکل سیکٹر کو عالمی سطح پر فروغ
  • عالمی سطح پر پاکستان کی شنوائی اور بھارت کی رسوائی ہو رہی ہے، عطا اللہ تارڑ
  • غزہ کے واقعات سنگین جُرم ہیں، نتین یاہو کا ٹرائل ہونا چاہئے، ایہود اولمروٹ