میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے لیے کردار ادا کرنا چاہیئے، گلبر خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے، محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے، محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ آزاد صحافت عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور آگاہی میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔ صحافت انتہائی مقدس پیشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صحافی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ زرد صحافت کی حوصلہ شکنی کریں۔ کسی مخصوص ایجنڈے اور پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر حقیقی مسائل اجاگر کرنے اور علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ میڈیا قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے، میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ جبر سے لڑنا اور سچائی سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے۔ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
معرکہ حق کی فتح اور آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی۔ قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اور آزاد فضاؤں میں سانس لینا نصیب ہوا۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں۔ عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت دیگر اہم عمارتوں کے سامنے قومی پرچموں کے سائے تلے خوشیاں منا رہے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم سب پاکستانی ہیں اور بحیثیت پاکستانی اپنا جشن منا رہے ہیں۔ یہ جشن بھارت کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا تحفظ اور فتح کی خوشی کس طرح مناتی ہیں۔ آج رات ٹھیک 12 بجے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ٹی وی اسکرینز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات میں ملی نغمے اور پریڈ بھی شامل ہوں گی۔ کل صبح ملک کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی، شکر پڑیاں میں بھی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پوری قوم کو جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح مبارک ہو۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی موقع پاکستان کے اتحاد، عزم اور حوصلے کی علامت ہے۔ مری میں ہونے والے اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوئی تھی۔ مریم اورنگزیب ملک سے باہر تھیں اور میرے ایک بھائی ایک حلقے سے امیدوار ہیں، اس لیے میں اس اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا۔