دودھ کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسابقتی ٹریبونل کا کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر بڑا فیصلہ سامنے آگیا جبکہ ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے کراچی کی تینوں ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم دیا۔
کمٹیشن اپلیٹ ٹربیونل نے ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ دودھ کی قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ سے باز رہیں اور اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی جمع کروائیں۔
ٹریبیونل نے ایسوسی ایشنز کے مرکزی عہدیداران کی درخواست پر عائد جرمانوں میں بھی کمی کر دی ہے۔
ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے حاجی سکندر نگوری پر بلترتیب عائد ایک ملین اور پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کر دیے گئے ہیں۔
گزشتہ دسمبر میں، کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے شاکر عمر گجر پر ایک ملین روپے اور حاجی سکندر نگوری پر پانچ پانچ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے تھے، یہ سزائیں دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے باہمی گٹھ جوڑ کے تحت کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعات 4(1) اور 4(2)(a) کی خلاف ورزی پر دی گئیں۔
ابتداء میں ان ڈیری فارمر ایسوسی ایشنز نے کمٹیشن کمیشن کے فیصؒے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں، تاہم بعد ازاں انہیں اس بنیاد پر واپس لے لیا گیا کہ یہ احکامات ایسوسی ایشنز کے خلاف نہیں بلکہ مرکرزی عہدیداران کے خلاف تھے۔ اس کے بعد متعلقہ افراد نے اپیلٹ ٹربیونل میں نئی اپیلیں دائر کیں۔
کمیشن نے گزشتہ سال کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی اطلاعات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ڈیری ایسوسی ائیشن کے یہ نمائندے دودھ کی سپلائی چین کے مختلف مراحل پر قیمتوں میں اضافے کے لئے متفقہ اقدامات کرتے رہے جس سے کراچی اور گرد و نواح کے صارفین متاثر ہوئے
مزیدپڑھیں:پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کرکے فرار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دودھ کی قیمتوں ایسوسی ایشنز
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں کمی، ایک تولہ کتنے کا ہوگیا؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 460 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 358595 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 394 روپے کی کمی سے 307437 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 6 ڈالر سے کم ہو کر 3372 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2245 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 20 ڈالر سستا ہوا تھا۔