بھارت نے پاکستان سے گزرنے والی افغان برآمدات پربھی پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء)بھارت نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ مال کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور پاکستانی جہازوں کو بھارتی بندرگاہوں تک رسائی دینے سے بھی منع کر دیا ہے۔ بھارت کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، فورن ٹریڈ پالیسی (FTP) میں ایک نیا ضابطہ شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے آنے والے یا پاکستان سے برآمد ہونے والے تمام سامان کی درآمدات یا ٹرانزٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بھارت اس اقدام کو قومی سلامتی اور عوامی پالیسی کا نام دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سے کسی بھی قسم کی درآمدات کو روکا جائے گا، چاہے وہ براہ راست ہوں یا کسی تیسرے ملک کے ذریعے۔(جاری ہے)
اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جھنڈا بردار کسی بھی جہاز کو بھارتی بندرگاہوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔بھارت کی کوشش ہے کہ اس تجارتی پابندی سے پاکستان کو شدید اقتصادی مشکلات کا شکار بنایا جائے اور نہ صرف پاکستان کی تجارت کو بلکہ پاکستان کی فارماسوٹیکل ضروریات کو بھی سنگین حد تک متاثر کیا جائے۔
پاکستان نے بھی جواباً بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیے ہیں اور واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ہونے والی تجارت کو بھی بند کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان سے
پڑھیں:
پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانےکی اجازت دی گئی ہے جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔
بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
افغان سفارتخانے نے 28 اپریل کو درخواست کی تھی کہ پاکستان میں پھنسے افغان ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت دی جائے ۔ ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی کے باعث بھارت جانے والے افغان ٹرک مختلف پوائنٹس پر پھنس گئے تھے۔
مزید :