کراچی:

صدر مملکت، وزیراعظم گورنر پنجاب، وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان، اسپیکر پنجاب اسمبلی، وزرائے اطلاعات سندھ و پنجاب، امیر جماعت اسلامی، بلوچستان عوامی پارٹی، کراچی پریس کلب اور دیگر کی جانب سے سی پی این ای کے نو منتخب عہدے داروں کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے انتخابات میں کاظم خان کو بطور صدر، غلام نبی چانڈیو کو بطور سیکرٹری جنرل، سینئر نائب صدر ایاز خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدے داران کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدے داران ملک میں اعلیٰ صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے میڈیا اپنا کردار ادا کرے، امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں شعبہ صحافت کی ترقی کے لیے کاوشیں جاری رکھیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ فیک نیوز اور غلط معلومات کے روک تھام کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے، میڈیا عوام کو اہم سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے اہم ہے۔

وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سی پی این ای کی نئی کابینہ کو مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کونسل کے نو منتخب عہدیداران پاکستان میں صحافتی قدروں کی حفاظت اور اعلی صحافتی معیار کی بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، ہم پُرامید ہیں کہ سی پی این ای کی نومنتخب قیادت اپنی تنظیم کے ذریعے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کا فریضہ سر انجام دیتی رہے گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ خوش آئند امر ہے کہ آج آزادی صحافت کے دن سی پی این کی نئی قیادت منتخب ہوئی ہے، پُرامید ہیں کہ نئی کابینہ صحافت کی آزادی کیلئے اپنا مثبت و مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مبارک باد میں کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدے دار اعلی صحافتی اقدار کی ترویج میں فعال کردار ادا کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب صدر کاظم خان، سینیر نائب صدر ایاز خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، ڈپٹی سیکریٹری جنرل تنویر شوکت اور دیگر عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدے داروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے سی پی این ای کے نو منتخب عہدے دار آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مبارکباد میں کہا کہ امید ہے نو منتخب عہدے داران صحافیوں کی فلاح و بہبود اور آزادی صحافت کے لیے بھرپور کام کریں گے، صحافیوں کے مسائل ان کے حل اور ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کی ترویج کے لیے اپنے کردار مزید موثر طور پر ادا کریں گے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ معاشرے میں جمہوری روایات اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور صحافی تنظیموں نے ہمیشہ اپنی قلم اور آواز کے ذریعے ملک و معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی کی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ امید ہے نو منتخب عہدے داران آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کریں گے، صحافت کے وقار اور آزادی کے لیے سی پی این ای کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی سی پی این ای کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سی پی این ای کا اخباری صنعت میں نمایاں اور کلیدی رول ہے، سی پی این ای نے پرنٹ میڈیا کے حقوق اور تحفظ کے لیے طویل جدوجہد کی ہے، پنجاب حکومت پرنٹ میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے دور میں بھی اخبار کی اہمیت کم نہیں ہوئی، اخبار کی خبر آج بھی مستند اور معتبر تصور کی جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے روزنامہ دنیا کے کاظم خان کو صدر ، ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیو کو سیکریٹری جنرل، ایکسپریس گروپ کے ایاز خان کو سینئر نائب صدر اور تنویر شوکت کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر پیش کی ہے۔
نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے، حق اور سچ پر مبنی صحافت کے فروغ میں سی پی این ای کا کردار کلیدی ہے، امید ہے نو منتخب قیادت پاکستان میں آزاد، باوقار اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے پیکا ایکٹ کے غلط استعمال کے خلاف سی پی این ای کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو تنقید اور توہین کے فرق کو سمجھنا ہوگا اور صحافی برادری کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوگی۔

بلوچستان عوامی پارٹی

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ سی پی این ای' اہل دانش اور صحافت کے عظیم ناموں کا خوبصورت گلدستہ ہے، امید ہے سی پی این ای صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کاوشوں میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی، دعا ہے کہ نومنتخب باڈی اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہو اور اپنی کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اترے۔

وزیر اطلاعات سندھ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنی مبارک باد میں کہا کہ سی پی این ای ایک معتبر ادارہ ہے جو صحافتی اقدار، آزادیِ اظہار اور جمہوری روایات کے فروغ میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، امید ہے نومنتخب قیادت اپنی پیشہ ورانہ بصیرت اور تجربے کی بنیاد پر ادارے کو مزید فعال بنائے گی اور صحافت کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں بھی سی پی این ای کی نئی قیادت بھرپور کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ہمیشہ آزاد صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے صحافیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

کراچی پریس کلب

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے سی پی این ای کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادپیش کی ہے۔

کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کاظم خان کو صدر، ایاز خان کو سینئر نائب صدر، غلام نبی چانڈیو کو سیکریٹری جنرل، تنویر شوکت کو ڈپٹی سیکریٹری، حامد حسین عابدی کو فنانس سیکریٹری، ضیا تنولی کو انفارمشن سیکریٹری، قاضی اسد عابد کو صدر صوبہ سندھ، منیر بلوچ کو صدر صوبہ بلوچستان، عدنان ظفراور میاں حسن احمد کو نائب صدور، یحییٰ سدوزئی کو نائب صدر اسلام آباد جب کہ طاہر فاروق، منزہ سہام، رافع نیازی، عارف بلوچ، وقاص طارق فاروق کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے ڈاکٹر جبار خٹک، مقصود یوسفی، شیر محمد کھاوڑ، سردار سراج ، مدثر اقبال، محمد اویس رازی، شہزاد امین، عرفان اطہر، شکیل احمد ترابی، تزئین اختر، انورساجدی ، ممتاز احمد صادق ، فقیر منٹھار منگریو، عبدالرحمان منگریو، ڈاکٹر زبیر محمود ، مسعود خان، فضل حق ، ذوالفقار احمد راحت ، علی احمد ڈھلوں، عامر محمود ، سید انتظار حسین زنجانی، اسلم میاں، حمزہ علی افغان، ایاز میمن، مدثر عالم اور محمود عالم خالد و دیگر کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'سی پی این ای' اہل قلم اور صحافت کے ممتاز ناموں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے، نومنتخب عہدے داروں کے لئے دعا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں اور صحافتی کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منتخب عہدے داروں کو مبارک کو مبارک باد پیش کی کردار ادا کریں گے سی پی این ای کے نو غلام نبی چانڈیو نے سی پی این ای کہ سی پی این ای کراچی پریس کلب اپنا کردار ادا سیکریٹری جنرل کہا کہ امید ہے کے فروغ کے لیے صحافت کے فروغ کے نو منتخب صحافیوں کے امید ہے نو اور صحافت پیش کی ہے نے کہا کہ ایاز خان کاظم خان ملک میں اور کہا خان کو کو صدر

پڑھیں:

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے ساتھ ’سوہنی دھرتی‘ گا کر داد سمیٹ لی

اسکرین گریبز 

گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبۂ پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کردیا۔

’لیپ اسکیم‘ کے دوبارہ آغاز سے متعلق شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت ان کے اہلِ خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مذکورہ تقریب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متعدد تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں سے ایک نے نیٹیزنز کی خصوصی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔


ویڈیو میں مریم پنجاب کو طالبات کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

مریم نواز شریف نے اس موقع پر طالبات کے ساتھ ہم آواز ہو کر ملی نغمہ ’سوہنی دھڑتی اللّٰہ رکھے، قدم قدم آباد‘ گایا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اس ویڈیو کو ہزاروں بار لائیک جبکہ سیکڑوں صارفین اس پر اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔


تعریفوں پر مبنی کئی کمنٹس میں صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز ناصرف خود ایک جاذبِ نظر، کامیاب خاتون سیاستدان ہیں بلکہ ان کی آواز اور ذوق بھی بہترین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزادی صحافت کی راہ میں رکاؤٹیں حائل کی جا رہی ہیں، بی یو جے
  • یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی
  • آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح
  • آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح
  • وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یومِ آزادی صحافت پر پیغام
  • وزیر خارجہ سحاق ڈار کی بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شمالی وزیرستان، باجوڑ اور مہمند میں کامیاب کارروائیوں پر مبارکباد
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر اساتذہ نے ہڑتال ختم کردی
  • وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے ساتھ ’سوہنی دھرتی‘ گا کر داد سمیٹ لی