بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کے 10 واں روز متاثرہ پروازوں کی 1000سے تجاوز کرگئی جبکہ نقصان کا حجم 200 کروڑ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے10 روز کے دوران 1000 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں،جس کے سبب انڈیا کی مختلف ائیرلائنز کو200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ائیرانڈیا، آکاسا ائیر،اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر،ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں مسلسل منسوخی کا شکار ہیں کیونکہ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔

لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ائیرلائنز کی کمر توڑ کر رکھ دی،انڈیگو ائیرکاوسط ایشیائی ملکوں کے لیے تاحال  فضائی آپریشن معطل ہے۔

دہلی، ممبئی امرتسر بنگلور احمد آباد سے دبئی کی  بھارتی پروازیں بھی شدید متاثر ہیں،امریکا جانے والی بھاتی پروازوں کےعملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوبار لینڈنگ اورری فیولنگ سے بھارتی ائیرلائنز کوائیرپورٹ چارجز کی مد میں بھی یومیہ کروڑوں کے اخراجات کا سامنا ہے۔

بھارتی مسافروں کو دہلی، ممبئی، امرتسر احمد سے امریکا برطانیہ یورپ کی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے تک بڑھنے سے شدید پریشانی لاحق ہے۔

بھارتی مسافروں کو پروازیں منسوخ ہونے پرائیرلائنزسے ریفنڈز بھی نہ مل سکے،پاکستان نے ابتدائی طورپر 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک۔ماہ تک کے لیے  بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے2019 میں پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایرلائنز کو 700 کروڑ بھارتی روپے کا جھٹکا لگا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن کے مخصوص فضائی روٹس ایک ماہ کے لیے بند کر دیئے

پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مخصوص روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹ پورٹ اتھارٹی کے اہلکار نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ فضائی حدود مخصوص اوقات کے لیے بند کی گئی ہیں، اس روٹ پر چلنے والی پروازیں متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنا فضائی سفر طے کر سکیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ائیر سپیس میں یہ گنجائش موجود ہوتی ہے کہ مختلف روٹس کا استعمال کرتے ہوئے پروازیں آپریٹ کی جائیں۔
لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ صبح 4 سے صبح 8 بجے تک بند رہے گا۔
اِن روٹس سے گزرنے والی پروازوں پر سفر کرنے والی بیشتر پروازیں انٹر نیشنل روٹس پر پرواز کرتی ہیں۔
فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس دوران کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہے گا۔
پاکستان ایئر پورٹ پورٹ اتھارٹی کے مطابق فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔
تاہم حکام کے مطابق مخصوص فضائی حدود بند کرنے سے فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر نہیں ہوں گے۔

 

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی کو ایک ہفتہ مکمل
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارت کو کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ
  • پاک بھارت کشیدگی : کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود جزوی طور پر بند
  • بھارتی ایئر لائنز کو پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے کتنا نقصان پہنچا؟
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ائیرلائن کو 600 ملین ڈالرز کے نقصان کا خدشہ
  • ایئر انڈیا کو 600 ملین ڈالر کا نقصان، فضائی کمپنی کا مودی حکومت سے نقصان کی تلافی کا مطالبہ
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کے بھاری نقصان سے حکومت شدید پریشان
  • پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن کے مخصوص فضائی روٹس ایک ماہ کے لیے بند کر دیئے
  • پاک، بھارت کشیدگی: کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند