بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کا عالمی و قومی میڈیا کو آزاد کشمیر لے جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )بھارتی میڈیا نے من گھڑت خبر چلاتے ہوئے آزاد کشمیر میں خیالی دہشتگردی کے کیمپس کی رپورٹس نشر کرنا شروع کردیں۔ پاکستان نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کے آزاد کشمیر کے دورے کا اہتمام کر لیا، تاکہ میڈیا نمائندگان کو ان تمام علاقوں کا دورہ کروایا جا سکے جہاں بھارتی گودی میڈیا جھوٹے دہشتگرد کیمپوں کا پروپیگنڈا کرتا رہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا جیسے اداروں نے بے بنیاد دعوے کیے ہیں، جنہیں زمینی حقائق سے جھٹلایا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے ایک بار پھر خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، بھارتی میڈیا نے آزاد کشمیر میں خیالی دہشت گردی کے کیمپس سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی رپورٹس نشر کرنا شروع کر دی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین میڈیا کی یہ مہم محض پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان جھوٹے دعوں کو پوری طرح بے نقاب کرے گا، اور اس ضمن میں بین الاقوامی اور قومی میڈیا کے نمائندگان کو آزاد کشمیر کے ان تمام علاقوں کا کل دورہ کروایا جائے گا، جہاں بھارتی میڈیا جھوٹے دہشت گرد کیمپوں کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹائمز آف انڈیا اور انڈیا ٹوڈے جیسے گودی میڈیا اداروں نے دعوی کیا کہ دہشت گرد ایل او سی کے قریب اپنے مبینہ ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں اور انہیں بھارت میں داخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان رپورٹس میں کیل، دودھنیال، اتمقم، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ، مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ جیسے مقامات کے نام جھوٹ کے طور پر شامل کیے گئے۔پاکستان ان تمام مقامات کا میڈیا نمائندگان کو دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کرے گا۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارت ان علاقوں کے نام لے کر جارحیت کا نیا بہانہ تراش سکتا ہے، لیکن دنیا کو سچ دکھانے کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔ یاد رہے کہ بھارت پہلے بھی پہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر چکا ہے، مگر ہمیشہ ہی اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی یومِ صحافت پر آر آئی یو جے ورکرز کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرہ عالمی یومِ صحافت پر آر آئی یو جے ورکرز کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرہ اسحاق ڈار کے یونان و سوئس وزرائے خارجہ سے رابطے، پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، عطا تارڑ آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھی بے نقاب، تجزیہ کاروں نے راز فاش کر دیا کشمیرکا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہئے، صرف مرہم پٹی نہیں، پاکستانی سفیر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی میڈیا

پڑھیں:

آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا، سکھوں کا بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • ایشیا کپ میں ڈیڈ لاک برقرار، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا، محسن نقوی جلد پریس کانفرنس کریں گے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
  • ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان