بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھی بے نقاب، تجزیہ کاروں نے راز فاش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھی بے نقاب، تجزیہ کاروں نے راز فاش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز
مظفرآباد (سب نیو ز)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھی بے نقاب ہو گیا، سابق جرنیلوں کے بعد بھارتی تجزیہ کاروں نے راز فاش کر دیا۔ کہا کہ یونین چارٹر کے تحت بھارت سرحد پار کر ہی نہیں سکتا تھا۔ سرجیکل اسٹرائیک محض پروپیگنڈا ہے۔پہلگام واقعے کو لے کر بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات کے بعد مودی سرکار کا ایک اور جھوٹ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی اب خود بھارت کے سابق جرنیلوں اور تجزیہ کاروں نے مسترد کر دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک صرف ایک سیاسی ڈرامہ اور اندرونی سیاست کا حصہ تھی، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔بھارتی تجزیہ نگاروں نے واضح کیا ہے کہ یونین چارٹر کے تحت بھارت قانونی طور پر سرحد پار کر ہی نہیں سکتا تھا، جو کچھ دکھایا گیا وہ محض ایک پروپیگنڈا تھا۔سابق بھارتی افسران اور ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے اپنے عوام کو تسلی دینے کے لیے ایک جھوٹ پر مبنی ویڈیو پیش کی اور اسے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دے دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی بھی ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جو بیانیہ اپنایا، وہ ایک طے شدہ اسکرپٹ تھا تاکہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ہٹائی جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکشمیرکا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہئے، صرف مرہم پٹی نہیں، پاکستانی سفیر کشمیرکا حل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہونا چاہئے، صرف مرہم پٹی نہیں، پاکستانی سفیر بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ کینالز سے متعلق بلاول کا دعوی درست ثابت ہوا تو عارف علوی کو شوکاز دیا جائے گا، علی محمد آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا بھارتی مطالبہ مسترد ؛پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر پیکیج ملنے کا امکان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تجزیہ کاروں نے کے بعد کر دیا
پڑھیں:
جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا، عرفان صدیقی کا مودی کو جواب
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کو اب یہ حقیقت بھی مان لینی چاہیے کہ جھوٹ کا چائے خانہ زیادہ دیر تک نہیں چلا کرتا۔ 'ایکس' پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ پاکستان کے معرکہ حق نے سارا منظر نامہ بدل کے رکھ دیا ہے اور بھارت کا چہرہ پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئیر راہنما نے لوک سبھا میں بھارتی وزیراعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر نئی الجھنیں اور سوالات کو جنم دے رہی ہے۔