پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جعلی سرجیکل اسٹرائیک بھی بے نقاب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ، سابق جرنیلوں کے بعد بھارتی تجزیہ نگاروں نے بھی راز فاش کر دیا۔

بھارتی تجزیہ نگار کے مطابق جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک، بھارت کی عوامی تسلی کے سوا کچھ نہیں، بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈھونگ داخلی سیاست کے لیے رچایا گیا۔

بھارتی تجزیہ نگار کے ماطبق بھارتی فوج کی سرجیکل اسٹرائیک محض پروپیگنڈا ہے۔ یونین چارٹر کے تحت بھارت سرحد پار ک ہی نہیں سکتا تھا۔ مودی سرکار کی جانب سے جھوٹ پر مبنی سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو دکھائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دستاویزات لیک ہونے پر مودی نے خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا

سرجیکل اسٹرائیک کے بے نقاب ہوتے ہی پہلگام فالس فلیگ کا جھوٹا بیانیہ مزید کمزور پڑ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارتی تجزیہ نگار سرجیکل اسٹرائیک فالس فلیگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی تجزیہ نگار سرجیکل اسٹرائیک فالس فلیگ پہلگام فالس فلیگ سرجیکل اسٹرائیک بھارتی تجزیہ

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھر بارود سے اڑا دیے

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اُڑا دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے اور پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد پلواما میں ظلم کی نئی داستان رقم  کی جا رہی ہے، جہاں بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

متاثرہ خاندان کی ایک خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کی شادی صرف 10 دن بعد ہونے والی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس تباہی کو دیکھے جس کا ہم کشمیری سامنا کر رہے ہیں۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے گھروں کو اسی طرح تباہ کیا گیا جیسے اسرائیلی فوج فلسطین میں کرتی ہے۔

تباہ شدہ گھر کے ایک بزرگ کا کہنا تھا کہ شام 7 بجے بھارتی فوج نے آ کر گھر خالی کرنے کو کہا۔ انہیں مسجد میں رات 10 بجے تک قید رکھا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی فوج نے ان کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں آدھی رات کو چھوڑا گیا تو گھر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا تھا۔ ہم بے گناہوں پر بھارتی فوج کا یہ ظلم ہے۔

اسی طرح محلے کی ایک خاتون کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ زلزلے جیسا لگا۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حالت غیر ہو گئی اور 15 دیگر گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

قریب ہی کے ایک رہائشی کشمیری نے سوال اتھایا کہ جس کا گھر تباہ ہوا، اب وہ کہاں جائے گا؟انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی بھی خوف میں ہیں، کوئی مدد کو نہیں آئے گا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ہر فالس فلیگ آپریشن کے بعد کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا جواز تراشنا شروع کردیتی ہے۔ عوامی رائے یہ ہے کہ بھارتی فوج اسرائیلی طرز پر مظالم کو دہرا رہی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کو کشمیری نہیں، صرف کشمیر چاہیے اور  یہی بی جے پی کا خفیہ ایجنڈا بھی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب
  • بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹ بھی بے نقاب، تجزیہ کاروں نے راز فاش کر دیا
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھر بارود سے اڑا دیے
  • بی بی سی نے پہلگام واقعے پر بھارتی جھوٹ کا پردہ فاش کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ/ بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا
  • بھارتی پروپیگنڈا عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، پاکستانی سفیر عالمی محاذ پر سرگرم
  • پہلگام فالس فلیگ،بی بی سی نے پہلگام واقعہ میں بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا
  • پہلگام فالس فلیگ: بھارتی عوام مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں سے دلبرداشتہ