پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پُرسوز مجلسِ عزا اور شبہہ تابوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے پرخلوص انداز میں شرکت کی۔ مجلسِ عزاء سے حجتالاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
اسلام ٹائمز۔ 28 محرم الحرام کو دختر امام حسینؑ، بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پُرسوز مجلسِ عزا اور شبہہ تابوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے پرخلوص انداز میں شرکت کی۔ مجلسِ عزاء سے حجتالاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اس موقع پر پاسدار اور علمدار فیڈریشن کی جانب سے سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے۔ ساتھ ہی کاشف ویلفیئر ٹرسٹ اور حیدری بلڈ بینک کی طرف سے عزاداروں کی خدمت کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بی بی سکینہ بنت الحسین
پڑھیں:
کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
کراچی:کورنگی میں پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتارڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکارکی شہادت میں ملوث نکلے۔
جمعہ کی علی الصبح کورنگی تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 4 واقع تنظیم فلورملزکے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈکیت ہلاک اورایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈکیتوں کے قبضے سے دو 30 بور پسٹلز اورایک نائن ایم ایم پسٹل بمعہ رائونڈز،2 موٹرسائیکلزاور3 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کی شناخت مہران ولد بہادر اورحمید عرف مُنا جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کی شناخت نثار عرف فیصل ولد رمضان کے نام سے کی گئی ۔
ایس ایچ اوکورنگی کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتار ڈکیت اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار محمد عمیر کی شہادت میں ملوث تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اورکورنگی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔