گیس کیلئے کی گئی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
جنوبی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لِیما میں گیس کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران دو قدیم مقبرے دریافت ہوئے ہیں جن میں 1000 برس پرانی انسانی باقیات ملی ہیں۔
کھدائی کے دوران دریافت ہونے والا ایک مقبرہ خالی پایا گیا جبکہ دوسرے میں انسانی باقیات کے ساتھ مٹی کے چار برتن اور کدو کے خول سے بنی تین اشیاء سامنے آئیں۔
قدرتی گیس کے ڈسٹریبیوٹر کیلیڈا کے لیے یہ دریافت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دو دہائیوں کے دوران کمپنی نے شہر میں کھدائی کے دوران 2200 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات کی نشان دہی کی ہے۔
ماہرِآثارِ قدیمہ جوز ایلیاگا نے اس بات کی تصدیق کی کہ برتنوں پر ہوئی نقش و نگاری اور مخصوص کالا، سفید اور سرخ رنگ ان کا تعلق پری -انکن چانکے ثقافت سے جوڑتا ہے۔ یہ برتن اندازاً 1000 سے 1470 برس پرانے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کھدائی کے دوران
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔