شاہراہ قراقرم کو حقیقت بنانے والے چینی محنت کشوں کا خاموش قبرستان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی محنت کش جوکہ پاک چین دوستی کی بنیاد میں سنگ میل بنے گلگت کے تاریخی خاموش قبرستان میں ان کی قبریں صرف ماضی کی یادگار نہیں، بلکہ ان جذبوں کی علامت ہیں۔
چینی محنت کشوں نے دنیا کی بلند ترین سڑک کو حقیقت بنایا، دشوار گزار پہاڑی راستے، شدید سردی اور جان لیوا چٹانیں ان کے حوصلے کمزور اور ارادے متزلزل نہ کر سکے۔
قراقرم ہائی وے محض ایک سڑک نہیں بلکہ پاک چین دوستی کا زندہ اور اٹل نشان ہے، اس کی تعمیر میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے چینی کارکنوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، جن کی قربانیاں تاریخ کے سینے پر ہمیشہ نقش رہیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم عوام کے مفاد میں نہیں ہیں یہ آئین سے متصادم ہے: اسد قیصر
—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ آئین سے متصادم ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران ذاتی مفادات کے لیے ایسی ترامیم لا رہے ہیں، پوری اسمبلی ایک بھی ایسا بل نہیں دکھا سکتی جو عوام کو ریلیف دینے کے لیے منظور کیا گیا ہو۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں پر مبینہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ اشرافیہ کی نمائندہ ہے۔