چینی طرز کی جدیدکاری میں نوجوان اپنی طاقت کا حصہ ڈالیں، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے کرغیز خود اختیار پریفیکچر میں شیئٹ پرائمری اسکول کی رضاکار سروس ٹیم کے تمام ممبران کو ایک جوابی خط لکھا ، جس میں ملک بھر کے نوجوانوں کو یوتھ ڈے کی مبارکباد دی گئی اور اعلیٰ توقعات کا اظہار کیا گیا۔ ہفتہ کے روز یوتھ ڈے کے موقع پر شی جن پھنگ نے خط میں کہا کہ مغربی سرحدی علاقوں میں لوگوں کو تعلیم و تربیت دینے کےلیے ان رضاکاروں نے مقامی تعلیم کی ترقی، قومیتی اتحاد ، سرحدی علاقوں کی ترقی ، مقامی عوام کی خوشحالی اور سرحدی علاقوں کے استحکام میں مثبت کردار ادا کیا ہے ،جو نئے دور میں چینی نوجوانوں کے ترقی پسند جوش و خروش اور ملک کے لیے اپنی ذمہ داری کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان ان مقامات پر جائیں جہاں مادر وطن اور عوام کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اور چینی طرز کی جدیدکاری میں اپنی نوجوان طاقت کا حصہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں شیئٹ پرائمری اسکول میں تعلیم کی رضاکار سروس ٹیم کے ارکان نے صدر شی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں سرحدی علاقے میں تدریس کے حالات اور تجربے کی رپورٹنگ کی گئی تھی اور سرحدی علاقے میں خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیراعظم
فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستانوزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کےلیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔
یہ بات انہوں نے ملاقات کےلیے آنے والے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی سے گفتگو کے دوران کہی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قربانیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی ہیں۔
پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
انہوں نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کے بےبنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کیا اور واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی کامیابیاں خطرے میں ڈالنے اور اقتصادی ترقی کی راہ سے ہٹانے کی بھارتی کوششیں ناقابل فہم ہیں۔
وزیرِاعظم نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں وزیرِاعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔