بلوچستان کے 2 اضلاع میں عسکریت پسندوں کے حملے، ایک لیویز اہلکار شہید، 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
گزشتہ شب عسکریت پسندوں کی جانب سے بلوچستان کے دو اضلاع میں حملے کیے گئے جس میں ایک لیویز اہلکار شہید جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
لیویز حکام کے مطابق پہلا حملہ قلات کے تحصیل منگوچر کے علاقے کوٹ لانگو میں لیویز تھانہ پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار شہید ہوا جبکہ اسی دوران دوسرا حملہ منگوچر بازار میں ہوا جہاں شرپسندوں نے سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
آگ لگنے کے سبب جوڈیشل کمپلیکس، نادر آفس اور نیشنل بینک کا ریکارڈ جل گیا۔
لیویز حکام کے مطابق منگوچر کے علاقے رحیم آباد میں عسکریت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے پل کو اڑا دیا جس کے بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر بسوں کو گاڑی کی تلاشی لی گئی اور لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیویز حکام کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس اور گاڑی پر بھی فائرنگ کی۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے بس اور گاڑی میں سوار 7 افراد زخمی ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان قلات لیویز فورس مستونگ منگوچر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان قلات لیویز فورس مستونگ منگوچر
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔